Google's search results will highlight original reporting

گوگل کے سرچ رزلٹ میں اب اوریجنل رپورٹنگ سب سے پہلے نظر آئے گی

گوگل اپنے سرچ الگورتھم کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، جس  کے بعد اوریجنل رپورٹنگ کو زیادہ اہمیت ملے گی۔ کمپنی میں نیوز کے وائس پریزیڈنٹ رچرڈ  جیناجراس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب لوگوں کے لیے نیوز سٹوری کے ماخذ کی تلاش کا کام آسان ہو جائے گا۔
گوگل کے اس اقدام سے  لوکل نیوز آؤٹ لٹس یا  کہانی پر اپنا وقت اور ذرائع لگا کر محنت کرنے والوں کا کافی فائدہ ہوگا۔ اس سے پہلے تو  بڑے  پبلیشر مقامی نیوز آؤٹ لٹس کی کہانیاں اٹھاتے اور  اصل سورس سے زیادہ  ٹریفک حاصل کر لیتے ہیں،  سرچ رزلٹ میں اوریجنل سائٹس کی بجائے خود اوپر ظاہر ہوتے تھے۔
لیکن اب اوریجنل سٹوری کے ماخذ ہی سب سے اوپر نظر آئیں گے اور ان پر ہی زیادہ سرچ ٹریفک آئے گا۔
اپنے الگورتھم کو بہتر بنانے کے لیے  گوگل نے  ریٹنگ  کرنے والے 10 ہزار افراد کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔ یہ افراد سرچ رزلٹ کی کوالٹی کا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ افراد اب نیوز رپورٹنگ  کو زیادہ سے زیادہ گریڈ دیں گے۔ گوگل نے ان افراد کو کہا ہے کہ ریٹنگ کرتے ہوئے اوریجنل سائٹ کا مجموعی شہرت کو بھی مد نظر رکھیں۔ اس کے علاوہ اب  زیادہ اوریجنل سٹوریز اور صحافتی ایوارڈ جتنے والے پبلیشر  یا سائٹس کی سٹوریز کو بھی زیادہ ریٹنگ ملے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp