Apple TV+ premiers on November 1, family subscription will cost just $4.99

ایپل ٹی وی پلس 1 نومبر کو لانچ کیا جائے گا

ایپل اپنی سٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کو 1 نومبر کو لانچ کرے گا۔ ایپل ٹی وی پلس میں صارفین کو بہترین شوز اور اوریجنل فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ایپل ٹی وی پلس کے پہلے تین شوز کے ٹریلر 100 ملین سے زیادہ بار دیکھے جا چکے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی ایپل کے بہت سے شوز جلد سامنے آئیں گے۔
ایپل نے سی (See) کا ٹریلر تو آئی فون 11 کی تعارفی تقریب میں لانچ کیا تھا۔ سی میں جیسن موموا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جیسن ایکوا مین اور کھل ڈروگو کے کرداروں سے جانے جاتے ہیں۔
ایپل ٹی وی پلس کے مارننگ شو میں  ہالی وڈ کے مشہور اداکار جینیفر آسٹن، ریسی ویتھرسپون اور سٹیوکاریل جلوہ گر ہونگے۔ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ  ایپل ٹی وی پلس میں ہر ماہ نئے شوز شامل کرے گا۔
ایپل ٹی وی پلس کی فیس اس وقت موجود دوسری سٹریمنگ سروسز میں سب سے کم ہے۔ اس کی فیملی سبسکرپشن فیس 5 ڈالر ماہانہ ہے۔ نیا آئی فون، آئی  پیڈ یا ایپل ٹی وی خریدنے پر ایک سال کے لیے اس کی سبسکرپشن مفت دی جائے گی۔ اس کے مقابلے میں نئی آنے والی ڈزنی پلس  کی ماہانہ 7 ڈالر  ہے۔ اسے ایپل ٹی وی پلس کے ایک ہفتے بعد لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 ستمبر 2019

Share On Whatsapp