Apple Watch Series 5 official - now with an always-on display

ایپل نے ہر وقت آن رہنے والے ڈسپلے کے ساتھ ایپل واچ سیریز 5 لانچ کر دی

ایپل نے دنیا کی سب سب مقبول گھڑی کا تازہ ترین ورژن جاری کر دیا ہے۔ نئی سیریز 5 میں وہ سب کچھ ہے  جس سے ایپل واچ آج بھی سب سے مقبول گھڑی ہے۔ اس میں ای سی جی سنسر کے ساتھ بہت سے نئے فیچر بھی ہیں۔

ہر وقت آن رہنے والا ڈسپلے
سیریز 5   میں نیا  اور انڈسٹری کا پہلا  ایل ٹی پی او ریٹینا ڈسپلے ہے۔ سیریز 5 میں لائنٹ سنسر، آئی سیز اور فینسی پاور منیجمنٹ فیچر کی وجہ سے اس کا ڈسپلے ہر وقت آن رہ سکتا ہے۔
جب صارفین اس گھڑی کو استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو اس کی سکرین  مدھم ہو جائے گی، اس پر کم تفصیلات ہونگی اور اس کا ریفریش ریٹ بھی کم ہو جائے گا۔ ریفریش ریٹ  کی بہتر منیجمنٹ کی وجہ سے ہر وقت آن رہنے کے باوجود بھی سیریز 5 کی بیٹری زیادہ ضائع نہیں ہوگی۔ایپل واچ سیریز 5 استعمال نہ ہونے کے باوجود بھی  ورزش وغیرہ کی تفصیلات اس کی مدھم سکرین پر ظاہر  ہوتی رہتی ہیں۔

 تمام دن کی بیٹری ٹائمنگ
ہر وقت آن رہنے والے ڈسپلے کے ساتھ ایپل واچ سیریز 5 کی بیٹری ٹائمنگ 18 گھنٹے ہیں۔
نئے فینسی AoD کو استعمال نہ کرنے  کی صورت میں اسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

نیوی گیشن کے لیے قطب نما
جی پی ایس ایپل واچ کا سب سے اہم فیچر نہیں۔اس میں ایک خصوصی قطب نما بھی ہے۔ اس میں شامل نئی پوزیشنگ چپ   رستے کی معلومات، طول بلد، عرض بلد اور بلندی کی معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ایپل نے اسے نئی واچ میپس ایپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بنایا ہے۔ اس سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ وہ کس رستے جا رہے ہیں۔
یہ قطب نما تھرڈ پارٹی ایپس کے ساتھ بھی استعمال کیا جا  سکے گا۔

انٹرنیشنل ایمرجنسی کالنگ
ای سی جی ریڈنگ اور صارف کے گرنے کا پتا چلنے پر  ایپل واچ پوری دنیا میں کسی بھی سیلولر ایپل واچ پر ہنگامی کال کر سکتی ہے۔

نیا میٹریل اور سٹائل
نئے سٹائل کے بغیر تو کوئی بھی ایپل واچ لانچ نہیں ہوتی۔ ایپل واچ سیریز 5 میں پچھلے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے کسی حد تک نئے ڈیزائن کومتعارف کرایا گیا ہے۔

ایپل واچ سیریز 5 میں اہم پیش رفت ایپل واچ سٹوڈیو ہے۔یہ آن لائن اور سٹور دونوں جگہ موجود ہے۔ اس سے صارفین  اپنے بینڈ کے مطابق  مرضی کے کیس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔یعنی اب صارفین اب ایپل کے پہلے سے متعارف  کرائے گئے کیس تک ہی محدود نہیں رہیں گے۔
ایپل واچ سیریز 5 میں ایک نیا میٹریل آپشن  ٹائیٹینیم بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ سٹین لیس سٹیل سے ہلکا لیکن بہت مضبوط ہے۔ یہ سلور اور سپیس بلیک رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
سٹین لیس سٹیل  کی ایپل واچ سیریز 5 گولڈ، سلور اور سپیس بلیک  میں ہیں۔ ایلومینیم  کو سلور، گولڈ اور سپیس گرے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔اس کا ایلومینیم ورژن  100 فیصد ری سائیکل کیے گئے 7000 سیزیز ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔

قیمت اور دستیابی
ایپل واچ سیریز 5 (جی پی ایس) کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ایپل واچ سیریز 5 (جی پی ایس + سیلولر) کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ دونوں ماڈل ابھی بھی ایپل کی ویب سائٹ پر پری آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔جی پی ایس ورژن  20 ستمبر سے امریکا اور دنیا کے 38 ممالک کے سٹورز میں دستیاب ہوگا۔جی پی ایس اور سیلولر ورژن امریکا اور 20 ممالک میں ہی پیش کیا جائے گا۔
ایپل واچ سیریز 4 کی فروخت تو بند ہو جائے گی لیکن ایپل واچ سیریز 3 کی فروخت جاری رہے گی ۔ 19 ستمبر کو اس دونوں ورژن کے لیے واچ او ایس 6 بھی جاری کیا جائے گا۔ ایپل واچ سیریز 1 اور ایپل واچ سیریز 2 کو اس خزاں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp