Facebook has launched its new dating app “Facebook Dating”

فیس بک نے نئی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ”فیس بک ڈیٹنگ“ لانچ کر دی

فیس بک نے فیس بک ڈیٹنگ کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ابھی صرف امریکا اور 19 دیگر ممالک کےلیے جاری کی گئی ہے۔
فیس بک  کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں  ایک نئی ڈیٹنگ ایپ کے تجربات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ریورس انجنیئرنگ میں  ماہر جین منچون  ایپلی کیشن کے کچھ سکرین شاٹ بھی ٹوئٹ کیے تھے۔
فیس بک پچھلے ایک سال سے فیس بک ڈیٹنگ کے فیچر ز کا تعارف کرا رہا ہے۔
ان میں سے ایک فیچر سیکرٹ کرش کا بھی ہے۔ اس فیچر کا اعلان 2019 فیس بک ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ اس فیچر سے  صارفین اپنے 9 فیس بک فرینڈز کو  خفیہ کرش لسٹ میں شامل کر سکتےہیں ۔ اگر ان 9 میں سے کوئی فیس بک فرینڈ آپ کو اپنی خفیہ کرش لسٹ میں شامل کرے گا تو دونوں صارفین کو اس کی اطلاع ہو جائے گی۔
فیس بک ڈیٹنگ  18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے ہے ۔ یہ فیس بک موبائل ایپلی کیشن  میں ایک ٹیب کی صورت میں ظاہر ہوگی۔ اسے استعمال کرنے والے ایک الگ پروفائل بھی بنا سکتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین جلد ہی اپنی فیس بک اور انسٹاگرام سٹوریز کو ڈیٹنگ ایپ میں  بھی شیئر کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp