iPhone 11 is $50 cheaper than the XR, adds a new chipset and ultra-wide camera

نئے چپ سیٹ اور الٹرا وائیڈ کیمرہ کے ساتھ نیا آئی فون 11 پچھلے سال کے ایکس آر سے 50 ڈالر سستا ہے

ایپل کا نیا فلیگ شپ آئی فون 11 منظر عام پر آ گیا ہے۔ آئی فون 11 پچھلے سال کے آئی فون ایکس آر کا جانشین ہے۔ اس نئے فون میں پچھلے فون کی بہت سی چیزیں ، جیسے ڈسپلے وغیرہ ، باقی رکھی گئی ہیں۔اس میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔
آئی فون 11 کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جو اپنے پیش رو سے 50 ڈالر سستا ہے۔ اس فون میں  رئیر پر ایک نیا الٹرا وائیڈ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ 2xآپٹیکل زوم آوٹ فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ 13 ایم ایم کے برابر ہے۔
اس کا 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ 26 ایم ایم کے برابر ہے۔
12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ  کیمرے میں 120 ڈگری فیلڈ آف ویو اور f/2.4اپرچر  ہے۔ مین کیمرہ میں f/1.8 اپرچر اور او آئی ایس ہے۔ نئے کیمرے میں سمارٹ ایچ  ڈی آر اور نائٹ موڈ بھی ہے، جو ضرورت پڑنے پر فعال ہو جاتا ہے۔اس کی ڈوئل ٹون ایل ای ڈ ی فلیش 36 فیصد زیادہ  روشن ہے۔
فون میں ویڈیو سٹیبیلائزیشن کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اسے اب سینیماٹک (Cinematic) کا نام دیا گیا ہے۔
ایپل کا کہنا ہے کہ یہ فون اب تک کے کسی بھی سمارٹ فون کے مقابلے میں  سب سے بہتر کوالٹی میں شوٹنگ کر سکتا ہے۔ آپ  فوٹو موڈ میں رہتے ہوئے بھی شٹر بٹن کو دبائے رکھ کر کوئیک ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
آڈیو زوم  (Audio Zoom)  آڈیو کو ویڈیو فریم سے ملاتا ہے۔ آئی فون 11  میں دونوں رئیر کیمروں سے  4K@60fps پر ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔ Extended Dynamic Range پر اس میں 4K@50fps تک ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔
[short][show_art_pic 343791][/short]
فون کے فرنٹ پر سیلفی کے لیے 12 میگا پکسل کا زیادہ چوڑا لینز ہے۔
یعنی اب آپ لینڈ سکیپ موڈ میں زیادہ افراد کو فریم میں شامل کر کے تصویر بنا سکتے ہیں۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ بھی 4K@60fps  اور 30fps پر 4K EDR ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ یہ کیمرہ 120fps پر سلوموشن ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ ایپل نے اسے سلوفیز (slofies) کا نام دیا ہے۔ اس فون کے فرنٹ کیمرے میں بھی سمارٹ ایچ ڈی آر کا فیچر ہے۔
فیس آئی ڈی اب 30 زیادہ تیز رفتار ہے اور کئی زاویوں سے کام کرتی ہے۔ اس فون کا فرنٹ اور بیک گلاس اب کافی مضبوط ہے۔
آئی فون 11 میں  ڈولبی آٹموس اور spatial audio بھی ہے۔
آئی فون 11 میں نیا اے 13 بائیونک چپ سیٹ ہے۔ یہ پچھلے سال کے اے 12 سے 20 فیصد زیادہ پاور فل ہے۔ ایپل کی ٹسٹنگ میں یہ سنیپ ڈریگن 855 سے سی پی یو اور جی پی یو کی کارکردگی کےمعاملے میں زیادہ طاقتور ہے۔ آئی فون 11 سیاہ، پیلے، سبز، سفید، ارغوانی اور سرخ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ آئی فون ایکس آر کے مقابلے میں آئی فون 11 کی بیٹری ایک گھنٹے زیادہ چلے گی۔ یہ فون آئی پی 68 واٹر اور ڈسٹ پروف سرٹیفائیڈ ہے۔
یعنی یہ 30 منٹ سے 2 میٹر گہرے پانی میں ڈوبا رہے تو بھی اسے نقصان نہیں پہنچتا۔ اس میں وائی فائی 6 اور تیز رفتار گیگا بٹ ایل ٹی ای بھی ہے۔ اس سال اس کا فائیو جی ورژن بھی نہیں آئے گا۔
اس فون کے پری آرڈر جمعہ 13 ستمبر سے شروع ہونگے۔ 20 ستمبر کو اسے امریکا سے سمیت 30 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ آئی فون 11 میں 64 جی بی / 128 جی بی / 256 جی بی سٹوریج آپشنز ہیں۔ ایپل ابھی آئی فون ایکس آر بھی فروخت کرتا رہے گا۔
جس کی قیمت 599 ڈالر ہے۔ اگر صارفین پرانے آئی فون کو دے کر نیا لینا چاہیں تو وہ نئے آئی فون 11 پر 300 ڈالر تک کی بچت کر سکتے ہیں۔
اس خزاں میں اے 13 بائیونک چپ کا نیورل انجن، ڈیپ فیوژن کو فعال کرے گا، جو نیا امیج پروسیسنگ سسٹم ہو گا۔ یہ سسٹم پکسل بائی پکلس امیج پروسیسنگ کے لیے جدید مشین لرننگ کا استعمال کرے گا اور انہیں تصویر کے ہر حصے کے ٹیکسچر، ڈیٹیلز اور نوائز کے لیے آپٹیمائز کرے گا۔ 30 ستمبر کو آئی او ایس 13.1 بھی جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد ائیر ڈراپ زیادہ بہتر کام کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 ستمبر 2019

Share On Whatsapp