Terrifying Deepfake App Lets You Swap Faces with Virtually Anyone

اس ڈیپ فیک ایپ سے صرف ایک سوائپ سے کسی کا بھی چہرہ بدلا جا سکتا ہے

زاؤ ایک چینی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپ سے ویڈیو  اور جف  تصاویر میں  صرف ایک سوائپ پر کسی بھی اداکار یا مشہور شخصیات سے چہرہ بدلا جا سکتا ہے۔اس ایپلی کیشن کا رزلٹ اتنا زبردست ہے کہ  لوگوں میں اس حوالے سے  پرائیویسی کے شدید خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔
[short][show_embed_tweet 6969][/short]
اس ایپ کو پچھلے ہفتے چین کے آئی او ایس ایپ سٹور پر اپ لوڈ کیا  گیا تھا۔ زاؤ اپ لوڈ ہونے کے دو دنوں میں ہی پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی تھی۔
یہ ایپلی کیشن صارف کی ایک تصویر لیتی ہے اور ویڈیو یا جف میں  کسی بھی کردار کے چہرے پر کو تصویر سے بدل دیتی ہے۔ایک صارفین کا کہنا ہے کہ اسے لیونارڈو ڈائی کیپریو سے اپنا چہرہ بدلنے اور ٹائی ٹینک کا ہیرو بننے میں صرف 8 سیکنڈ لگے۔
زاؤ ایپ کیشن نے بہت سے قانونی تنازعات کو بھی جنم دیا ہے۔  عام طور پر ڈیپ فیک اتنی آسانی سے دستیاب نہیں ہوتی لیکن چین میں اس ایپ کی عام دستیابی سے سیکورٹی خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں چہرے تبدیل کرنا اگرچہ ایک تفریح ہے لیکن اس کا غلط مقاصد کے لیے استعمال ہونے کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔
[short][show_tech_video 402][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp