Chicago biotech company 3D prints a mini human heart

شکاگو کی بائیو ٹیک کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر پر چھوٹا انسانی دل پرنٹ کر لیا

شکاگو کی ایک بائیو ٹیک کمپنی بائیو لائف فورڈدی (BIOLIFE4D) نے اعلان کیا ہے کہ  انہوں نے کامیابی سے  تھری ڈی پرنٹر سے چھوٹا انسانی دل  پرنٹ کر لیا ہے۔ اس چھوٹے دل کی بناؤٹ بالکل اصل انسانی دل کی طرح ہے۔ کمپنی نے اسے تھری ڈی سے پرنٹ کیے دل کے ٹرانسپلانٹ کی طرف پیش رفت میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
یہ دل مریض سے حاصل کیے گئے کارڈک مسل سیلز یا cardiomyocytes اور ایکسٹرا سیلولر میٹرکس کمپاؤنڈ سے حاصل کی گئی بائیو انک سے بنایا گیا ہے۔
بائیو لائف فور ڈی نے پہلی بار جون 2018 میں انسانی کارڈک ٹشوز کے بائیو پرنٹ لیے تھے۔
کمپنی کو امید ہے کہ کو وہ بتدریج انسانی سائز کا دل پرنٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ نظریاتی طور پر دیکھا جائے تو بائیوپرنٹ کیے دل کے بعد دل کا عطیہ دینے والوں کی ضرورت ختم یا کم ہو جائے گی۔ بائیو لائف فور ڈی وہ واحد کمپنی نہیں جو انسانی اعضا پرنٹ کرنے پر کام کر رہی ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے محققین نے اس سال کے شرع میں بھی ایک انسانی دل کا تھری ڈی پرنٹ لیا تھا۔ دوسری کئی یونیورسٹیاں انسانی دل کی پرنٹنگ پر کام کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp