World’s first space hotel designed to accommodate 400 people

دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل میں 400 افراد قیام کر سکیں گے

گیٹ وے فاؤنڈیشن نے  دنیا کے پہلے تجارتی خلائی ہوٹل کا ڈیزائن جاری کیا ہے۔ اس ہوٹل میں ایک وقت میں 400 افراد قیام کر سکیں گے۔ اس ہوٹل میں کم کشش ثقل کا باسکٹ بال کورٹ اور ٹرامپولین بھی ہوگی۔
وون براؤن روٹیٹنگ سپیس سٹیشن(Von Braun Rotating Space Station) کا مصنوبہ کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا لیکن اب اس کا ڈیزائن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس ہوٹل کی تعمیر 2025 میں مکمل ہوگی لیکن اسے ابھی سے دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل کا درجہ مل گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اس ہوٹل کے ڈیزائنر ٹم الاٹور نے دعویٰ کیا کہ یہ کسی بھی کروز شپ سے زیادہ پُر تعیش ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہوٹل میں ایسی بہت سی چیزیں ہونگی، جسے آپ کروز شپ میں دیکھتے ہیں۔ اس میں ریسٹورنٹس، بارز، میوزیکل کنسرٹ مووی سکریننگ اور ایجوکیشنل سیمنارز ہونگے۔اس میں وہ تمام سہولتیں ہونگی، جو زمین پر ہوتی ہیں۔ اس میں پینے اور نہانے کے لیے پانی اور کھانا پکانے کے لیے کچن بھی ہوگا۔
پینے کا پانی تو یہاں زمین سے جائے گا جبکہ نہانے اور ٹوائلٹ کے لیے پانی کو ری سائیکل کیا جائے گا۔
کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2025 میں اس کےلانچ کے موقع پر ہر ہفتے 100 افراد کو اس ہوٹل میں بھیجے۔ 2030 تک خلا میں ایسے دو اسٹیشن ہونگے۔ جہاں 500 افراد مستقل قیام کریں گے اور 200 سیاح ہر ہفتے یہاں کا دورہ کریں گے۔
اس کے ڈیزائن میں دکھایا گیا کہ ہوٹل کے بیڈروم کس طرح کے ہونگے۔ یہ بیڈروم اچھے خاصے کھلے ہونگے اور یہاں سے زمین کو حسین نظارہ دیکھا جا سکے گا۔ ٹم نے بتایا کہ اس ہوٹل میں صرف امیر افراد ہی نہیں جا سکیں گے بلکہ اُن کا ہدف ہے کہ یہ ہر کسی کی پہنچ میں ہو۔
دوسری خلائی کمپنیاں جیسے سپیس ایکس بھی خلا میں سیاحوں کو لے جانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس سال کے شروع میں سپیس ایکس نے خلا میں ایک خالی مسافر کیپسول بھیجا تھا۔ 2020 تک کمپنی سیاحوں کو بھی خلا میں بھیجے گی۔
[short][show_tech_video 400][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 4 ستمبر 2019

Share On Whatsapp