Android 10 is now available for Pixels with Dark Theme, new gestures, better privacy

اینڈروئیڈ 10 اب ڈارک تھیم، نئے گیسچرز اور بہتر پرائیویسی کے ساتھ پکسلز فون کے لیے دستیاب ہے

افواہیں درست ثابت ہوئی۔ گوگل نے عوام کے لیے اینڈروئیڈ 10 باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔تاہم اس سے فی الحال پکسلز فون رکھنے والی عوام ہی مستفید ہو سکے گی۔ ستمبر سیکورٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ہی اسے پکسل، پکسل ایکس ایل، پکسل 2، پکسل 2 ایکس ایل، پکسل 3 ، پکسل 3 ایکس ایل،  پکسل 3 اے اور پکسل 3 اے ایکس ایل  کے لیے جاری کیا گیا ہے۔یہ تمام پکسل ڈیوائسز پر چند دنوں تک اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
تاہم جوپکسل صارفین اسے پہلے انسٹال کرنا چاہیں وہ یہاں کلک کر کے فل او ٹی اے زپ فائل اور یہاں کلک کر کے فیکٹری امیجیز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اینڈروئیڈ 10  کا سب سے اہم فیچر ڈارک تھیم ہے۔ پکسل صارفین کافی عرصے سے اس فیچر کی فرمائش کررہے تھے۔اینڈروئیڈ 10 میں گوگل نے نیا گیسچر نیوی گیشن سسٹم بھی شامل کیا ہے، جس سےنیوی گیشن بار سے مکمل طور پر جان  چھوٹ جائے گی۔
اینڈروئیڈ 10 میں سمارٹ رپلائی کا فیچر اب صرف رپلائی ہی نہیں بلکہ ایکشن بھی تجویز  کرے گا۔ یعنی اگر آپ کو میسج میں لوکیشن یا یوٹیوب ویڈیو کا لنک ملے گا تو آپ لنک کو گوگل میپس میں کھول سکیں گے یا نوٹی فیکیشن پر ٹیپ کر کے یوٹیوب میں ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
سمارٹ رپلائی کا فیچر تمام میسجنگ ایپس میں کام کرے گا۔
لائیو کیپشن کا فیچر ویڈیو، پوڈ کاسٹ ، آڈیو میسجز اور آپ کی اپنی ریکارڈنگ کےلیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اینڈروئیڈ 10 میں پرائیویسی آپشن بھی بہتر کیے گئے ہیں۔ نئی سیٹنگ سے آپ کسی ایک  ایپ کو استعمال کرتےہوئے، اس کا لوکیشن ڈیٹا شیئر کر سکیں گے۔ Setting کے Privacy سیکشن میں  Web & App اور Ad Settings ایک ہی جگہ شامل کی گئی ہیں۔
پروجیکٹ مین لائن اینڈروئیڈ 10 کا اہم حصہ ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اہم سیکورٹی اور پرائیویسی اپ ڈیٹ گوگل پلے سٹور سے ایپس اپ ڈیٹ کرنے کی طرح اپ ڈیٹ ہونگی۔یعنی خرابیوں کا علاج موبائل فون کمپنی سے پہلے ہی گوگل کی طرف سے دستیاب ہوگا۔
اینڈروئیڈ 10 میں نوٹی فیکیشن کو بھی خاموش کرایا جا سکےگا، جس کے بعد ان کی آوازیں لاک سکرین پر پریشان نہیں کریں گی۔فیملی لنک اب اینڈروئیڈ 9 اور 10 پر چلنے والی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا۔یہ Settings > Digital Wellbeing میں ہوگا۔اس میں ایک نیا فوکس موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو لگے کہ کچھ ایپس آپ کوکام کے دوران پریشان کررہی ہیں تو فوکس موڈ سے نہیں جب تک چاہیں مرضی خاموش کرایا جا سکتا ہے۔
اینڈروئیڈ 10 کے مزید فیچر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 ستمبر 2019

Share On Whatsapp