Facebook too may hide the Like count from your posts

فیس بک پوسٹس کےلائکس چھپا ئے گا

جولائی میں انسٹاگرام نے ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جس سے پوسٹ کے لائکس صرف پوسٹ کرنے والے کو نظر آتے تھے۔ یہ عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوتے تھے۔اس اقدام کا مقصد تھا کہ لوگ صرف پوسٹ کی طرف توجہ دیں، اس کے لائکس سے پوسٹس کو نہ پرکھیں۔اس فیچر پر انسٹاگرام کی مقبول شخصیات کی طرف سے کافی تنقید ہوئی تھی لیکن لگتا ہے  کہ فیس کو اس کا مجموعی فیڈ بیک کافی مثبت ملا ہے۔اسی وجہ سے فیس بک اس فیچر کو اپنی مرکزی پلیٹ فارم پر بھی لانچ کر رہا ہے۔

یہ معلومات ریورس انجنینرنگ کی ماہر جین وونگ  کی طرف سے آئی ہیں۔ انہوں فیس بک کی اینڈروئیڈ ایپ کے سورس کوڈ سے اس تبدیلی کا پتا چلایا ہے۔فیس بک پر یہ فیچر انسٹاگرام کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صرف پوسٹ کرنے والا ہی اصل لائکس کو دیکھ سکے گا یہ عام لوگوں کے نظروں سے پوشیدہ ہونگے۔
وونگ کا کہنا ہے کہ لائک/ ری ایکشن کی گنتی ابھی واضح ہے یعنی یہ فیچر ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ فیس بک پوسٹ سے لائکس کی گنتی چھپا سکتا ہے لیکن کمپنی نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم  نہیں کیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 ستمبر 2019

Share On Whatsapp