Govt launches Pakistan’s first WhatsApp Polio helpline

حکومت نے پاکستان کی پہلی وٹس ایپ پولیو ہیلپ لائن لانچ کر دی

حکومت نے  ملک سے پولیو  کے خاتمے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے  پولیو سے آگاہی اور شکایات کے لیے ایک نئی وٹس ایپ  ہیلپ لائن قائم کی ہے، جس سے عوام براہ  راست حکام سے  پولیو کےحوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا  پولیو کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ عوام  وٹس ایپ نمبروں 03467776546 پر پولیو ویکسین کےحوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
پولیو پر وزیر اعظم کے ترجمان بابر بن عطا نے ٹوئٹر پر اس نئی ہیلپ لائن کا اعلان کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ عوام 24 گھنٹے 7 دن اس ہیلپ لائن پر سادہ میسج سے پولیو مہم کے حوالے سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
بابر بن عطا نے ہیلپ لائن کے اجرا کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد پھر ٹوئٹ کر کے عوام سے درخواست کی کی اس ہیلپ لائن پر وہ کال کرنے کی بجائے صرف ٹیکسٹ میسج کریں۔
حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے کافی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پچھلے ہفتے فیس بک نے حکومت پاکستان کی درخواست پر پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے 31 پیجیز کو بھی بلاک کرا دیا تھا۔
[short][show_embed_tweet 6857][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 3 ستمبر 2019

Share On Whatsapp