Report: 53% of social media logins are fraudulent

سوشل میڈیا پر 53 فیصد لاگ اِن دھوکے دہی کےلیے ہوتے ہیں۔ رپورٹ

آرکوز لیب  کوارٹر 3 فراڈ اینڈ ابیوز رپورٹ کے مطابق آدھے سے زیادہ سوشل میڈیا لاگ اِن دھوکہ دہی کےلیے ہوتےہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 53 فیصد سوشل میڈیا لاگ ان دھوکا دہی کےلیے  اور سوشل میڈیا پر نئے اکاؤنٹس کی 23 فیصد درخواستیں بھی دھوکے بازوں کی طرف سے ہوتی ہیں۔
عام طور پر ان لاگ ان کے پیچھے بوٹس ہوتے ہیں، جو صارفین کا ڈیٹا چراتے ہیں، سپام پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر اٹیک کرتے ہیں،  معلومات چراتے ہیں، معاشرتی پروپیگنڈا کرتے ہیں گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں۔

آرکوز انٹرنیٹ پر دھوکہ دہی پر نظر رکھتی ہے لیکن اس کا خاص میدان سوشل میڈیا ہے۔یہ اکاؤنٹ ہائی جیکنگ، فراڈ اکاؤنٹس کی تخلیق اور سپامنگ وغیرہ پر نظر رکھتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 75 فیصد اٹیک  خود کار بوٹس کی طرف سے ہوتے ہیں۔
آرکوز صرف سوشل میڈیا لاگ ان پر ہی نظر ہی نہیں رکھتی بلکہ یہ 1.2 ارب رئیل ٹائم ٹرانزایکشنز، جن میں اکاؤنٹ رجسٹریشن ، مالیاتی خدمات پر لاگ ان اور پے منٹس، ای کامرس، ٹریول، سوشل میڈیا، گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹریز شامل ہیں، پر نظر رکھتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی تجزیہ کردہ ہر 10 میں سے 1 ٹرانزایکشن اٹیک ہوتی ہے، جو خود کار بوٹ اور ہیکر ز کی طرف سےہوتی ہے۔اس طرح کے حملے کئی طریقوں سے کیے جاتے ہیں۔ خود کار بوٹس اس طرح کےحملوں میں ائیرلائن کے بکنگ سسٹم کو بند کر سکتے ہیں اور سکرپٹ سے کیے جانے والے اٹیک سے صارفین کا ڈیٹا اور انونٹری کا  ریکارڈ خراب کیا جا سکتا ہے۔اگر کسی اٹیک کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑے تو اس کے لیے ایسے ممالک کا انتخاب کیا جاتا ہے ، جہاں انسانی لیبر کافی سستی ہو جیسے انسانوں پر انحصار کرنے والے 59.3 فیصد حملے چین سے ہوتے ہیں۔یہ امریکا، روس، فلپائن اور انڈونیشیا سے ہونے والے حملوں سے 4 گنا زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 ستمبر 2019

Share On Whatsapp