Windows 10 will let you reinstall the OS from the cloud

ونڈوز 10 کے صارفین آپریٹنگ سسٹم کو کلاؤڈ سے ری انسٹال کر سکیں گے

آج تک تو ونڈوز کی انسٹالیشن کے لیے  لوکل کاپی جیسے ڈی وی ڈی ، یو ایس بی یا امیج فائل استعمال کرنی پڑتی تھی۔ جلد ہی صارفین انٹرنیٹ سے ونڈوز انسٹال کر سکیں گے۔
تازہ ترین ونڈوز 10 انسائیڈر پریویو بلڈ  میں ڈاؤن لوڈ ونڈوز کا ایک آپشن ایسا بھی ہے جس سے آپ کلاؤڈ سے  ونڈوز فائل ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ میک میں تو یہ فیچر کافی عرصے سے ہے۔یعنی اب آپ کو ونڈوز 10  کی ری انسٹالیشن کے لیے   بیک اپ پارٹیشن  یا  امیج فائل رکھنے کی ضرورت نہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ  کلاؤڈ سے ونڈو ز کی ری انسٹالیشن سے  پی سی پر موجودہ ایپس ختم ہو جائیں  گی اور ڈیٹا کے لیے آپ کو remove everything منتخب کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ یہ پری ریلیز سافٹ وئیر ہے۔ اسے استعمال کر نے کے لیے صارفین کو کچھ عرصہ انتظار کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 ستمبر 2019

Share On Whatsapp