Google will pay for discovering vulnerabilities in third-party apps

گوگل تھرڈ پارٹی ایپس میں بگز ڈھونڈنے پر انعام دے گا

اب گوگل اُن تمام سیکورٹی ریسرچر کو بھی انعام دے گا جو تھرڈ پارٹی ایپس میں بھی بگز تلاش کریں گے تاہم یہ تھرڈ پارٹی ایپ پلے سٹور پر ہونی چاہیے اور اس کی انسٹالیشن بھی 100 ملین ہونی چاہیے۔
گوگل اپنے گوگل پلے سیکورٹی ریوارڈ پروگرام کو بڑھا رہا ہے۔  اس پروگرام کے تحت گوگل مختلف ڈویلپرز اور سیکورٹی ریسرچرز کو پلے سٹور کی ایپس میں  بگز تلاش کرنے پر  انعام دیتا ہے۔اس وقت تک یہ پروگرام صرف ایسی ایپس کے لیے تھا، جنہیں  ایپس کے اصل ڈویلپر اس پروگرام میں رجسٹر کراتے تھے۔
گوگل نے اب اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔اب پلے سٹور پر موجود ہر  وہ ایپ جس کے ڈاؤن لوڈ 100 ملین سے زیادہ ہونگے، وہ اس پروگرام  کےلیے کوالیفائی  ہو جائے گی۔ اگر ایپ کے ڈویلپر نے بگ باؤنٹی پروگرام میں رجسٹریشن بھی نہ کرائی ہوئی تو بھی گوگل ایپ میں بگز تلاش کرنے پر انعام دے گا۔اگر ایپ کے ڈویلپر نے  رجسٹریشن کرائی ہوئی تو بگ تلاش کرنے والوں کو دوگنا انعام ملے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن میں خرابی معلوم ہونے کی صورت میں ڈویلپرز کو پلے کنسول کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق اس پروگرام میں اب تک 3 لاکھ ڈویلپر نے حصہ لیا ہے۔انہوں نے  1 ملین ایپس میں سے بگز تلاش کیے ہیں۔ گوگل اب تک  انعامی پروگرام کے تحت 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر کی ادائیگی کر چکا ہے۔ گوگل نے اس سال جولائی اور اگست میں 75 ہزار 500 ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔
جی پی ایس آر پی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گوگل نے ایک اور پروگرام ڈویلپر ڈیٹا پروٹیکشن ریوارڈ  پروگرام  یا ڈی ڈی  پی آر پی کا اعلان بھی کیا ہے۔
اسے HackerOne کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں دیکھا جائے گا کہ ایپس میں ڈیٹا کا غلط استعمال تو نہیں ہو رہا۔ ڈی ڈی پی آر پی  کا اطلاق OAuth پراجیکٹس، گوگل  کی اے پی آئیز اور کروم ایکسٹینشنز پر بھی ہوگا۔ اگر کوئی ریسرچر گوگل سروسز یا ایپس وغیرہ میں  ڈیٹا کا غلط استعمال پائے یا دیکھے کہ ڈیٹا کو صارفین کی اجازت کے بغیر فروخت کیا جا رہا ہے تو  اسے انعام سے  نوازا جائے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ انہو ں نے ریسرچرز کے لیے زیادہ سے زیادہ انعام کی حد کا تعین نہیں کیا لیکن گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریسرچرز اس پروگرام سے 50 ہزار ڈالر  یا 45 ہزار یورو انعام حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp