Google to bring “Out of Office” feature to Gmail and Hangouts Chat

گوگل اب جی میل اور ہینگ آؤٹ چیٹ میں ایک نیا فیچر ”آؤٹ آف آفس“ متعارف کرا رہا ہے

گوگل اگلے چند ہفتوں تک جی میل اور ہینگ آؤٹ صارفین کے لیے ٹرپل او (OOO) یعنی آؤٹ آف آفس (Out of Office) فیچر متعارف کرانے والا ہے۔اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد آپ کی چھٹیوں  کے دوران اگر کوئی آپ سے رابط کرنے کی کوشش کرے گا تو  انہیں ایک نوٹی فیکیشن ملے  گا، جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کب واپس آئیں گے۔
اگر آپ چاہیں کہ  آپ کو آفس سے باہر پریشان نہ کیا جائے تو آپ کو اپنے کیلنڈر میں  اس کا اندراج بھی کرنا پڑے گا، جس کے بعد یہ سٹیٹس جی میل اور ہینگ آؤٹ چیٹ دونوں ایپس میں نظر آئےگا۔
گوگل نے آؤٹ آف آفس کیلنڈر انٹیگریشن کے پریویو اپریل میں دکھائے تھے،  اس  لیے  یہ خبر کلاؤڈ نیکسٹ 2019  کی خبروں کو فالو کرنے والوں کے لیے نئی  نہیں ہے۔
اس فیچر کے آنے کے بعد جب بھی آپ ای میل کمپوز  کر تے ہوئے ای میل ایڈریس لکھیں گے تو دوسرے صارف  دفتر سے باہر ہونے کی صورت میں گوگل آپ کو فورا ایک بینر دکھائے گا، جس میں لکھا ہوگا کہ یہ مطلوبہ رابطہ  آؤٹ آف آفس ہے اور ان کی دفتر واپس اس تاریخ یا دن کو ہو گی۔ہینگ آؤٹ چیٹ میں صارفین چیٹ کمپوز ونڈو میں ایک چھوٹا سا نوٹیفیکشین دیکھیں گے۔
اس نئے فیچر سے چھٹیوں پر جانے والے صارفین کی چھٹیاں  پرسکون گزریں گے اور ای میل بھیجنے والے صارفین کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ دوسرا صارف اس وقت چھٹیوں ہے، اس لیے واپسی ای میل میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔تقریباً 15 دنوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp