YouTube Kids is getting its own website

یوٹیوب کڈز کی اب الگ ویب سائٹ ہوگی

یوٹیوب اس ہفتے کے آخر تک  بچوں  کے  لیے الگ ویب سائٹ  پیش کر رہا ہے۔ ایک سپورٹ پیج اس حوالے سے تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔ یہ بظاہر موجودہ کڈز ایپ کا  ڈیسک ٹاپ یا ویب ورژن ہوگا۔یعنی اس میں بھی بچوں کے وہی فیچر اور حفاظتی اقدامات شامل  کیے جائیں گے جو ایپلی کیشن میں کیے گئے ہیں۔
پچھلے کئی سالوں سے  بچوں کو ٹارگٹ کرنے والی یوٹیوب  ویڈیوز کے حوالے سے گوگل کافی تنقید کی زد میں ہے۔یوٹیوب نے ایسی تمام ویڈیوز سے کمنٹ سیکشن بھی بند کر دیا ہے، جن میں بچے موجود ہوں۔
بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے لوگ اکثر بچوں کو کمنٹس کے ذریعے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں گوگل کو ایف ٹی سی  کی تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ایف ٹی سی دیکھنا چاہتا تھا کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے ڈیٹا کے حصول کے لیے گوگل چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا۔
یوٹیوب بچوں کے لیے نئی ویب سائٹ متعارف کرانے کے علاوہ  یوٹیوب کڈز کے لیے نئی کیٹیگریز بھی متعارف کرائے گا، جس سے بچے محفوظ ماحول میں ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
یوٹیوب نے بچوں کی عمر کے لحاظ سے تین کیٹیگریز بنائی ہیں۔  پری سکول  کیٹیگر ی چار سال اور اس سے کم عمر بچوں کے لیے ہے۔ ینگر کیٹیگری 5 سال سے 7 سال کے بچوں کے لیے  ہے اور اولڈر 8 سال سے 12 سال کے بچوں کے لیے  ہے۔ یوٹیوب بچوں کو اُن کی عمر کے مطابق ویڈیوز دکھائے گا۔اولڈر کیٹیگری میں بچوں کو زیادہ  ورائٹی کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی۔ ان میں میوزک، گیمنگ اور فیملی وی لاگ ویڈیوز ہونگی۔
حالیہ اقدامات لینے کے ساتھ یوٹیوب نے یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ بچوں کے لیے ویڈیوز کو خود سے ریویو نہیں کرتا بلکہ  یہ کام  ایک الگورتھم کرتا ہے۔ 2018 کی ایک رپورٹ کے مطابق  یہ الگورتھم بہتر کام نہیں کرتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کے لیے ویڈیو تلاش کرتے ہوئے اس نے عجیب و غریب  اور نامناسب ویڈیوز ظاہر کرنا شروع کر دی تھی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp