LG and Naver develop a new browser called Whale for the upcoming foldable phone

ایل جی اور نیور آنے والے فولڈا یبل فون کے لیے وہیل براؤزر ڈیویلپ کر رہے ہیں

ایل جی  برلن ، جرمنی میں ہونے والی  آئی ایف اے 2019 میں  اپنی فولڈ ایبل ڈیوائس لانچ کر سکتا ہے۔ ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لیے ایک نیا براؤزر  وہیل (Whale) ڈیویلپ کر رہا ہے۔ ایل جی یہ براؤزر جنوبی کوریا کے سب سے بڑے سرچ انجن پروائیڈر نیور(Naver) کے اشتراک سے ڈیویلپ کر رہا ہے۔
یہ براؤزر ایل جی ڈوئل سکرین  کا تجربہ فراہم کرے گا اور ملٹی  ٹاسکنگ کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ اس میں  ”اومنی ٹاسکنگ“(omnitasking) کے نام سے ایک نیا فیچر بھی ہے۔

ایل جی ڈوئل سکرین کو ایم سی ڈبلیو 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ تب LG V50 ThinQ کے ساتھ ایکسٹینشن کے طور پر فولڈ ایبل اٹیچ ایبل ماڈیول بھی پیش کیا گیا تھا۔
وہیل براؤزر سے صارفین تیزی سے ایک سکرین سے دوسری پر منتقل  ہو سکیں گے۔ اس براؤزر سے صارفین ایک سکرین پر کئی کام سر انجام دے سکیں گے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایل جی ڈوئل پینل کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کرائے گا یا ZTE Axon M  کی طرح دو سائیڈوں کو کسی جوڑ سے ملایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 اگست 2019

Share On Whatsapp