Meizu 16s Pro goes official with triple camera setup, Snapdragon 855+ and Flyme 8 OS

میزو نے سنیپ ڈریگن 855 پلس اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ میزو 16 ایس پرومتعارف کرا دیا

سمارٹ فون ساز کمپنیوں میں   ”پرو“ نام اور بہتر ہارڈ وئیر کے ساتھ پرانے فونز کو دوبارہ لانچ کرنے کا رواج زور پکڑ گیا ہے۔میزو وہ  حالیہ برانڈ ہے جس نے نئی پرو ڈیوائس متعارف کرائی ہے۔ میزو نے میزو 16 ایس پرو سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔یہ ڈیوائس میزو 16 ایس اپ گریڈڈ ورژن ہے، جسے اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا۔دونوں ڈیوائسز میں بنیادی فرق سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ اور بیک پر نئے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کا ہے۔

فون میں سامنے وہی 6.2انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے، جس کا ٹچ سمیپلنگ ریٹ اب 160 ہرٹز ہے۔ میزو کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان ڈسپلے فنگر پرنٹ  سنسر کو کافی بہتر بنایا ہے۔یہ سنسر اب فون کو 0.15 سیکنڈ میں انلاک کر سکتا ہے۔ اس کا سیلفی کیم 16 ایس کی طرح 20MP F/2.0 ہے۔
فون کی بیک پر 16 MP F/2.2 الٹرا وائیڈ لینز، 48MP F/1.7 مین سنسر اور 20MP F/2.6 ٹیلی فوٹو شوٹر ہے۔ اس کیمرہ سیٹ اپ کے نئے 16 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ایل ای ڈی رنگ فلیش بھی ہے۔
یہ فون 60fps پر 4K ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔اس میں سمارٹ نائٹ سین آپٹیمائزیشن، پورٹریٹ موڈ، ایچ ڈی آر اور سین ریکگنیشن کی صلاحیت بھی ہے۔
اس فون میں نیا سنیپ ڈریگن 855 پلس ایس او سی، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک یو ایف ایس 3.0 سٹوریج ہے۔ فون میں 24W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ Flyme 8 OS انسٹال ہے۔ فون کے دوسرے اضافہ جات میں One Mind 3.5 سسٹم آپٹیمائزر، Game Mode 4.0 ، نئی اے آر ایموجی اور Aicyوائس اسسٹنٹ ہے۔
یہ فون سفید، سیاہ، گریڈینٹ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہوگا۔  اس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2699 یوان یا 376 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 418 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3299 یوان یا 460 ڈالر ہے۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں۔ اس کی فروخت کا آغاز 31 اگست سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 اگست 2019

Share On Whatsapp