Nissan developed a golf ball that can’t miss the hole (and I want it)

نسان نے ایسی گالف بال بنائی ہے جو کبھی مس نہیں ہوتی

کارساز کمپنی نسان نے ایک ایسی گالف بال بنائی ہے جو کبھی مس نہیں ہوتی۔ اس گالف بال کی مدد سے اب بچے بھی ٹائیگر وڈز بن سکیں گے۔ نسان نے اس گالف بال کو ایک پروموشنل ویڈیو میں دکھایا  ہے۔نسان نے اس گالف بال کو  اپنی اپ گریڈڈ ڈرائیور اسسٹنس ٹیکنالوجی،  پروپائلٹ(ProPilot)، کے کانسپٹ کے طور پر بنایا ہے۔یہ ٹیکنالوجی نسان سکائی لائن میں متعارف کرائی جائے گی، جسے صرف جاپان میں پیش کیا جائے گا۔
نسان نے ویڈیو میں ایک بچے کو دکھایا ہے، جو اس گالف بال سے گالف کھیل رہا ہوتا ہے۔
اس گالف بال میں نسان نے ایک اوور ہیڈ کیمرہ استعمال کیا ہے جو بال اور کپ کی پوزیشن پر نظر رکھتا ہے۔جب بال کو ہٹ کیا جائےتو  یہ گالف بال خود ہی درست راستے  کا تعین کر کے انٹرنل الیکٹرک موٹر سے رفتار کم یا زیادہ کرتی ہے۔
نسان نے اس سے پہلے مارکیٹنگ ویڈیوز میں خود بخود چلنے والی کرسیاں اور سیلف پارکنگ جوتے بھی متعارف کرائے  ہے۔
[short][show_tech_video 398][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp