Google to shut down its job application service in 2020

گوگل اپنی جاب ایپلی کیشن سروس کو 2020 میں ختم کر دے گا

گوگل کی ”مرحوم“ ہونے والی ایپلی کیشنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گوگل نے گوگل پلس، ان باکس، اَلو، جمپ وی آر پلیٹ فارم اور ڈے ڈریم  وی آر کی پلے موویز اینڈ ٹی وی ایپ کو ختم کر دیا ہے۔اس فہرست میں تازہ اضافہ گوگل کی جاب ایپلی کیشن سروس ”ہائر“ کا ہے۔یہ لنکڈاِن سے ملتی جلتی سروس ہے۔گوگل نے اسے دو سال پہلے متعارف کرایا تھا۔
اس سروس سے چھوٹے پیمانے کے کاروباری  ہائرنگ پروسس کو آسان بنا سکتے  ہیں۔
ہائر کے سپورٹ پیج پر گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سروس کو بند کر رہا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ ہائر ایک کامیاب سروس ہے لیکن اب گوگل اپنے ذرائع کو گوگل  کی دوسری مصنوعات  پر مرتکز کر رہا ہے۔
گوگل کا کہنا  ہے کہ وہ 1 ستمبر 2020 سے ہائر کو بند کر دیں گے لیکن اگر کسی صارف کا کانٹریکٹ اس تاریخ  سے پہلے ختم ہوجاتا ہے تو وہ 1 ستمبر 2020 تک اسے بغیر اضافی ادائیگی کے استعمال کر سکے گا۔گوگل کا کہنا ہے کہ آخری دن تک صارفین بغیر کسی مشکل  کے اس سروس کو استعمال کر سکیں گے لیکن اگلے ایک سال میں اس میں کوئی نیا فیچر پیش نہیں کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp