Netflix has shipped 5 billion discs

نیٹ فلیکس اب تک 5 ارب ڈسکس فراہم کر چکا ہے

نیٹ فلیکس بطور سٹریمنگ سروس تو اب مقبول ہوئی ہے لیکن اس کا زیادہ تر کاروبار، جو اب کافی کم ہوگیا ہے، فلموں  اور شوز کی ڈسکس فراہم کرنے کا رہا ہے۔ پچھلے 21 سالوں میں نیٹ فلیکس 5 ارب ڈسکس فراہم کر چکا ہے۔ حال ہی میں نیٹ فلیکس نے پانچ اربویں ڈسک فراہم کی  جو راکٹ مین کی تھی۔
نیٹ فلیکس نے زیادہ تر ڈسکس تب فراہم کیں جب سٹریمنگ سروس اتنی زیادہ مقبول نہیں ہوئی تھی یا انٹرنیٹ اتنی زیادہ رفتار کا حامل نہیں تھا۔

آج کے دور میں جب بہت کم لوگوں کے پاس ڈسک پلیئر ہیں ، 5 ارب ڈسکس کی فراہمی  کافی اہمیت کی حامل ہے۔2011 میں نیٹ فلیکس کے ڈسک سبسکرائبر کی تعداد 14 ملین تھی۔ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یہ تعداد 2.4 ملین رہ گئی ہے، جو اب بھی کچھ کم نہیں۔ اس کے مقابلے میں نیٹ فلیکس سٹریمنگ کے سبسکرائبر کی تعداد 151 ملین ہے۔نیٹ فلیکس نے  موجودہ سہ ماہی میں صرف 46 ملین ڈالر منافع کمایا ، جو کافی کم ہے۔ اس سے زیادہ تو نیٹ فلیکس انفرادی شوز کی تیاری پر خرچ کر چکا ہے۔
نیٹ فلیکس کو اگلی ایک ارب ڈسک فراہم کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ اگر نیٹ فلیکس  ڈسکس کے موجودہ صارفین ہر ماہ  ایک ڈسک کرایہ پر لیں تو 6 ارب ڈسک کے ہدف کو پورا ہونے میں 35 سال لگیں گے۔موجودہ دور میں بھی  ڈسک کرائے پر لینے سے لگتا ہے کہ  کچھ لوگ سٹریمنگ سروسز سے مطمئن  نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 اگست 2019

Share On Whatsapp