Researchers use graphene-lined clothes to deter mosquitoes

ماہرین نے گرافین سے مچھر بھگاؤ کپڑے تیار کر لیے

گرافین  ایک لچکدار مادہ ہے، جسے سولر سیل بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک دن اسے فولڈایبل فونز بنانے کےلیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ گرافین  مچھروں کو بھگانے میں بھی کافی موثر ہے۔براؤن یونیورسٹی  کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ گرافین کی لائنوں سےبنے  کپڑے  مچھروں کے کاٹنے سے بچانے کے لیے کافی موثر ہیں۔
کاربن بیسڈ میٹریل  گرافین اپنا برتاؤ بھی بدل سکتےہیں۔
یہ تحقیق اس ہفتے کے ”پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز“ جریدے میں شائع ہوئیں۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گرافین اُن تمام کیمیکل سگنلز کو  بلاک کرتا ہے جو مچھروں اور دیگر حشرات کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں۔
بدقسمتی سے گرافین آکسائیڈ جب گیلی ہو تو اتنی زیادہ موثر نہیں ہوتی لیکن جب گرافین کو کم آکسیجن مادے (rGO) کے ساتھ استعمال کیا جائے  تو یہ خشک اور گیلی دونوں صورتوں میں مچھروں کے کاٹنے سے بچاتی ہے۔
rGO  کا ایک نقصان یہ ہے  کہ اگر ا س سے خیمے بنائے جائیں تو اس میں ٹھیک سے سانس بھی نہیں لیا جا سکےگا۔
جلدہی گرافین کا استعمال دیگر مصنوعات جیسے جیکٹس، بیٹری پیکس، جوتوں اور دیگر کئی چیزوں میں استعمال کیا  جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 اگست 2019

Share On Whatsapp