Android users can now silence Google Assistant

اینڈروئیڈ صارفین اب گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرا سکیں گے

بعض دفعہ   صارفین چاہتے ہیں کہ گوگل اسسٹنٹ اُن کے سوالوں کے جواب تیز آواز میں بول کر نہ دے بلکہ سکرین پر ہی ظاہر کرے۔ گوگل نے گوگل اسسٹنٹ سپورٹ پیج کو اپ ڈیٹ کیا ہے(وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)، جس میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ  وہ کس طرح سے گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرا سکتے ہیں۔
گوگل اسسٹنٹ کو خاموش کرانے سے گوگل کے دئیے گئے  جوابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
آپ  گوگل اسسٹنٹ کا جواب سکرین پر دیکھ سکیں گے لیکن تیز آواز میں نہیں سن سکیں گے۔
گوگل اسسٹنٹ  کی آواز کو بند کرنے کے لیے ہوم بٹن  دبائیں  یا OK Google یا Hey Google کہیں ۔ جب نیچے سے اسسٹنٹ باکس آ جائے تو نیچے سکرین کے  دائیں طرف موجود کمپاس کے آئیکون پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد اپنی پروفائل فوٹو  پر یا  ڈسپلے کے دائیں کونے پر اپنے  نام کے ابتدائی حروف پر ٹیپ کریں۔
اس کے بعد Setting پھر Assistant پر جائیں۔ پھر Phone اور پھر Voice and Speech پر آ جائیں۔ گوگل اسسٹنٹ کی آواز بند کرنے کے لیے Hands-free only کو منتخب کر لیں۔ گوگل اسسٹنٹ کی آواز دوبارہ لانے کے لیے اس آخری باکس میں On منتخب کر لیں۔
بظاہر بہت سے صارفین اس سیکشن پر Voice and speech نہیں دیکھ پا رہے۔ اصل میں گوگل نے سپورٹ پیج کو ابھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر تمام صآرفین کے بعد کچھ دیر سے فعال ہو۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 اگست 2019

Share On Whatsapp