These Cool T-Shirts Have Built-In Air Conditioners

ان ”ٹھنڈی“ ٹی شرٹس میں بلٹ اِن ائیر کنڈیشنرز ہیں

اگرچہ  ہم ابھی تک فلائنگ کار نہیں بنا سکے لیکن ہم نے بلٹ اِن ائیر کنڈیشنر کے ساتھ  ٹی شرٹس بنا لی ہیں۔ سونی سے الحاق شدہ ایک سٹارٹ اپ کمپنی نے  ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے، جسے ٹی شرٹ میں نصب کرنے پریہ  کولر یا ائیر کنڈیشنر کا کام کرتی ہے۔
ریون پاکٹ کاسائز ایک چھوٹے پرس جتنا ہے اور یہ بلیو ٹوتھ سے کنٹرول ہونے والی ڈیوائسز ہے۔ اسے ایک خصوصی سیلیکون میٹریل شرٹ کے ساتھ پہننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس شرٹ کی بیک سائیڈ پر ایک خصوصی پاکٹ ہوتی ہے، جس میں اس ڈیوائس کو رکھا جاتا ہے۔
اسے ایک ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ریون پاکٹ   پر مشتمل ٹی شرٹ پہننے والے کو 13 ڈگری سیلسیئس تک کم گرمی لگتی ہے۔سرد یوں میں یہ درجہ حرارت کو 8 ڈگری سیلسیئس تک بڑھا بھی سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیلٹیر  ایفیکٹ(Peltier effect) سے کام کرتی ہے، جس میں تھوڑا سا الیکٹریکل کرنٹ  حرارت جذب یا خارج کر سکتاہے۔
یہ ڈیوائس ایسے لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے، جو دوران سفر بھی گرمی سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔ اس ڈیوائس کو دو گھنٹے تک چار ج کر کے 90 منٹ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ڈیوائس ابھی صرف جاپان میں دستیاب ہے اور اس کے بنیاد ی ماڈل کی قیمت 120 ڈالر ہے۔
[short][show_tech_video 397][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 26 اگست 2019

Share On Whatsapp