OnePlus TV partial specs include Android 9.0 Pie, QLED display, 4K support

ون پلس ٹی وی میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی، کیو ایل ای ڈی ڈسپلے اور 4K سپورٹ ہوگی

ون پلس ٹی وی کو اگلے ہفتے پیش کیا جائے گا لیکن چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ لانچ کے وقت یہ صرف بھارتی مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ ون پلس نے اس ٹی وی کے اعلان کے وقت کچھ معلومات  تو فراہم کیں تھیں لیکن اب اس کے بارے میں مزید معلومات بھی سامنے آئیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ون پلس ٹی وی میں کواڈ کور میڈیا ٹیک ایم ٹی 5670 پروسیسر ہوگا۔ اس کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔ اس میں Mali-G51 MP3 گرافکس پروسیسنگ یونٹ اور 4K سپورٹ بھی ہوگی۔
اس ٹی وی میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی انسٹال ہوگا۔ اس میں 2 جی بی ریم ہوگی۔ اگرچہ اس ٹی وی کا مینیو 1080p ریزولوشن میں ظاہر ہوگا لیکن یہ ٹی  وی 4K مواد کو بھی چلا سکے گا۔
ون پلس نے تصدیق کی ہے کہ  اس ٹی وی میں کیو ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا۔ کم از کم 55 انچ ماڈل میں تو یہی ڈسپلے ہوگا۔ توقع ہے کہ اس ٹی وی میں اے آئی اسسٹنٹ اور بلیو ٹوتھ ریموٹ بھی شامل ہوگا۔
بھارت کے بعد اسے شمالی امریکا، یورپ اور چین میں بھی متعارف کرایا جائے گا لیکن اس کے بارے میں کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp