Disney+ will offer 4K video, four simultaneous streams and more for only $6.99 per month

ڈزنی پلس 6.99 ڈالر ماہانہ میں 4K ویڈیو اور 4 متوازی سکرین کی سہولت فراہم کرے گا

ڈزنی پلس مقبول انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی کی نئی سٹریمنگ سروس ہے، جسے 12 نومبر کو لانچ کیا جا   رہا ہے۔ اس کی ماہانہ فیس 6.99 ڈالر ہوگی۔ اناہیم میں ہونے والے ڈی 23 یکسپو میں کمپنی نے ڈزنی پلس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کیں۔
ان معلومات کے مطابق ڈزنی اپنے اوریجنل شوز  کی تمام قسطیں  ایک ساتھ اپ لوڈ کرنے  کی بجائے انہیں ہر ہفتے جاری کرے گا۔
اس کے علاوہ ڈزنی پلس کے صارفین بغیر کسی اضافی ادائیگی کے ایک ساتھ چار سکرین چلا سکیں گےا ور سٹریمنگ کو 4K میں دیکھ سکیں گے۔
ڈزنی پلس کے صارفین 7مختلف  یوزر پروفائل تخلیق کر سکیں گے۔
ڈزنی پلس کے برعکس نیٹ فلکس ایک وقت میں ہی شو کی تمام قسطیں جاری کر دیتا ہے، جس سے صارفین ایک ہی وقت میں تمام سیزن کو  دیکھ سکتے ہیں۔ نیٹ فلیکس کے صارفین ایک وقت میں 5 پروفائل بنا سکتے ہیں۔ 4K ریزولوشن میں سٹریمنگ کے لیے  نیٹ فلیکس کے صارفین کو 15.99 ڈالر ماہانہ ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔نیٹ فلیکس کے مقابلے میں ڈزنی پلس کی ماہانہ فیس کافی کم ہے لیکن دوسری طرف کمپنی کے ڈزنی لینڈ پارک میں  ایک شخص کے لیے سارے دن کا تفریحی ٹکٹ 109 ڈالر ہے۔
تفریحی پارک میں چونکہ ڈزنی لینڈ کے مقابلے پر کوئی بڑی کمپنی نہیں، اس لیے وہاں تو اتنا مہنگا ٹکٹ چل جاتا ہے ، سٹریمنگ سروس کے میدان میں اس وقت ڈزنی پلس کے مقابلے میں پہلےہی کئی سروسز ہیں۔ ایسے میں  کمپنی نے اس کی فیس بھی کم رکھی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں اس کی فیس بڑھ جائے۔
ڈزنی پلس میں ڈزنی کلاسک کی تمام فلمیں ہوگی۔ ڈزنی نے 20th Century Fox کو بھی خرید لیا ہے۔ یعنی اس سروس میں سمپسن کی تمام قسطیں بھی ہونگی۔ڈزنی پلس مزید کئی نئے اویجنل شوز پر کام کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp