Google Photos now lets you search for text in pictures you’ve taken

گوگل فوٹوز اب صارفین کو تصویر میں موجود ٹیکسٹ بھی تلاش کرنے دے گا

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے لینز پلیٹ فارم کے لیے مصنوعی ذہانت کا نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین گوگل فوٹوز میں موجود تصاویر اور سکرین شاٹس  میں موجود ٹیکسٹ کو بھی سرچ کر سکیں گے۔اس سرچ کیے ہوئے ٹیکسٹ کو کاپی کر کے  نوٹ، ڈاکیومنٹ  یا فارم  میں پیسٹ کیا جا سکے گا۔
اس فیچر میں گوگل  آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن  یعنی او سی آر کی ٹیکنیک استعمال کرےگا۔رپورٹس کے مطابق یہ فیچر کچھ اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر دستیاب ہے لیکن ابھی تک اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ اس فیچر سے صارفین ویب پر بھی گوگل فوٹوز میں سے ٹیکسٹ تلاش کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین وزٹنگ کارڈ، ڈاکیومنٹس، سائن بورڈز اور ریسٹورنٹس کے مینیو کی تصاویر میں سے بھی ٹیکسٹ تلاش کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 اگست 2019

Share On Whatsapp