LG announces K40s and K50s midrangers with military grade durability

ایل جی نے کے 40 ایس اور کے 50 ایس مڈرینج سمارٹ فون متعارف کرا دئیے

ایل جی  ستمبر کے پہلے ہفتے میں جرمنی میں ہونے والی   آئی ایف اے کانفرنس کے دوران کچھ نئے سمارٹ فونز  متعارف کرائے  گا۔ ان میں  سے دو ڈیوائسز کے 40 ایس اور کے 50 ایس ہیں۔ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

ایل جی کے 40 ایس
ایل جی کے 40 ایس(LG K40s) میں  2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو ہے۔اس کا سکرین سائز 6.1 انچ، ایسپکٹ ریشو 19.5:9 اور ریزولوشن اور ایچ ڈی پلس ہے۔اس کی سکرین پر ٹاپ پر ایک نوچ بھی ہے، جس میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

فون کی بیک پر افقی طور پر دو کیمرے نصب ہیں ان میں سے مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ  لینزہے۔
اس فون میں 2 جی بی یا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کی بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ ہے، اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔
یہ فون  ملٹری گریڈ سٹینڈرڈ یعنی MIL-STD 810G پر بنایا گیا ہے، یعنی یہ فون کئی بار گرنے کے باوجود ٹوٹنے سے بچ سکتا ہے۔


ایل جی کے 50 ایس
کے 50 ایس (LG K50s) کا ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے۔ اس کا زیادہ تر ہارڈ وئیر کے 40 ایس جیسا ہی ہے۔ اس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن، وہی ایسپکٹ ریشو اور واٹر ڈراپ نوچ ہے۔ لیکن اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔
اس میں وہی 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر ہے لیکن اس میں صرف 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج کا آپشن ہی ہے۔ اس کی بیک پر 13 میگا پکسل کا ریگولراور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ یونٹ کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر بھی ہے۔

یہ دونوں فون نیو اورورا بلیک اور موروکن بلیو رنگوں میں دستیاب ہونگے۔ یورپ لاطینی امریکا اور ایشیا میں یہ اکتوبر سے دستیاب ہونگے۔ ان کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp