Google to discontinue YouTube messaging on September 18

گوگل 18 ستمبر کو یوٹیوب میسجنگ ختم کر دے گا

گوگل ایک اور فیچر کو ختم کر رہا ہے۔ اس بار  گوگل  یوٹیوب کے میسجنگ فیچر کو ختم کر رہا ہے۔یوٹیوب صارفین کو  ایپلی کیشن میں ایک نوٹس دکھا رہا ہے، جس کے مطابق یوٹیوب سے  18 ستمبر کو میسجنگ کا فیچر ختم کر دیا جائے گا۔ یہ نوٹس ان باکس میں دکھایا جارہا ہے ۔ Learn More پر کلک کریں تو  گوگل اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے۔ یوٹیوب کا ایک دوسرا فیچر، جس میں صارفین میسج میں ویڈیو بھیجتے ہیں،وہ 18 ستمبر سے بھی پہلے ختم کر دیا جائے گا۔

گوگل نے صارفین کے لیے ایک سپورٹ پیج بنایا ہے، جہاں سے صارفین اپنی میسجنگ کو  ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار دیکھ سکتےہیں۔آپ یہاں کلک کرکے بھی اس سپورٹ پیج کو وزٹ کر سکتے ہیں۔
https://support.google.com/youtube/answer/6401227

سپورٹ پیج کے مطابق صارفین ٹیک آؤٹ پیج سے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ گوگل اس فیچر  کو زیادہ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ہی بند رہا ہے۔ یوٹیوب کی ویڈیو یوٹیوب پر ہی میسج کے ذریعے شیئر کرنا صارفین کو زیادہ پسند نہیں۔ بہت سے صارفین کو تو  یوٹیوب  کے اس فیچر کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا،جنہیں معلوم تھا، وہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے تھے۔ یوٹیوب کے اس فیچر کے ختم ہونے سے بہت زیادہ صارفین متاثر نہیں ہونگے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp