Google Play Store redesign now officially available for everyone

گوگل پلے سٹور کا نیا ڈیزائن اب تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا

گوگل نے اب باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے پلے سٹور کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔ نیا ڈیزائن کچھ ڈیوائسز کے لیے پہلے اور کچھ کے لیے بعد میں جاری کیا گیا ہے لیکن اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیا ب ہے۔
پلے سٹور کا نیا ڈیزائن پچھلے سال گوگل آئی /او میں متعارف کرائے گئے میٹریل ڈیزائن کی بنیاد پر   ہے۔ گوگل نے بتدریج میٹریل ڈیزائن کو اپنی تمام ایپس میں لاگوکیا ہے اور اب آخر کار اسے پلے سٹور پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے ڈیزائن میں نیوی گیشن ٹیبز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ٹیبز ٹاپ پر ہوتی تھی، انہیں اس وقت ڈیزائن کیا گیا تھا، جب فون کا سائز کافی چھوٹا ہوتا تھا۔ اب فون بڑے سائز میں آتے ہیں، ٹاپ   پر موجود ٹیب کو خاص طور پر ایک ہاتھ سے استعمال کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ نئے میٹریل میں اہم نیوی گیشن ٹیبز کو آئی او ایس کی طرح نیچے منتقل کر دیا گیا ہے۔یعنی اب ایپس کی مین کیٹیگری اب نیچے ہے۔ ٹیبلٹ کو لینڈ سکیپ موڈ میں استعمال کیا جائے تو یہ بائیں جانب نظر آئیں گی۔

ذیلی کیٹیگری ابھی بھی  ٹاپ پر ہی ہیں۔ یہ چونکہ زیادہ استعمال نہیں ہوتیں، اس لیے انہیں ٹاپ پر ہی رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ  سائیڈوں پر سکرولنگ کا آپشن بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں سفید بیک گراؤنڈ میں ایپس زیادہ واضح  اور روشن لگتی ہے۔ سفید ڈیزائن اس وقت بہتر لگے گا جب اینڈروئیڈ کیو میں ڈارک موڈ متعارف کرایا جائے گا اور سفید  رنگ سیاہ میں تبدیل ہوگا۔
پلے سٹورکے ڈیزائن میں دوسری تبدیلیاں بہت معمولی ہیں۔ اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ ڈیوائس ہے تو آپ خود بھی ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 اگست 2019

Share On Whatsapp