Google stops sending Android cell signal data over privacy concerns

گوگل نے موبائل آپریٹرز کو اینڈروئیڈ سیل سگنل ڈیٹا فراہم کرنا بند کر دیا

گوگل نے پرائیویسی پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے، اسی لیے کمپنی موبائل فون آپریٹرز کے لیے ایک مفید فیچر ختم  کر دیا ہے۔ رائٹرز کے ذرائع کے مطابق گوگل نے موبائل نیٹ ورک انسائٹس (Mobile Network Insights) کے فیچر کو ختم کر دیا ہے۔اس  فیچر سے  موبائل فون آپریٹرز اینڈروئیڈ فون کے  سیلولر سگنلز کی  قوت اور سپیڈ ڈیٹا  وغیرہ کی معلومات حاصل کر سکتے تھے۔گزشتہ اپریل ‎ اس ڈیٹا کا حصول صارف کی اجازت سے مشروط کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں صارف کی معلومات کو حذف کردیا گیا تاکہ صارف کو شناخت نہ کیا جاسکے۔
‎لیکن گوگل کو خدشہ تھا کہ  اس فیچر انہیں صارفین  یا حکومتی ریگولیٹرز کی طرف سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
موبائل نیٹ ورک انسائٹس کا فیچر مارچ 2017 میں لانچ کیا تھا۔ یہ فیچر موبائل سروس  فراہم کرنے والوں کے کافی مفید تھا۔ اس فیچر سے فیلڈ میں اینڈروئیڈ فون کی تعداد اور  فون کے سافٹ وئیر سے  رئیل ٹائم  اعداد و شمار حاصل ہوتے تھے۔
گوگل نے رائٹرز کو اس فیچر کے ختم ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن اس کی وجہ  مصنوعات کی ترجیحات  کو بتایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp