This Pakistani claims to be the founder of Bitcoin

پاکستانی نوجوان نے بٹ کوائن کا خالق ہونے کا دعویٰ کر دیا

بلال خالد، جو برطانیہ میں مقیم ہیں، نے بٹ کوائن کا خالق ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔بٹ کوائن کے سامنے آ نے سے لے کر آج تک کوئی  نہیں جانتا کہ ستوشی ناکاموتو کی شناخت کے پیچھے کون ہے۔ ستوشی ناکاموتو وہ شخصیت ہیں، جن کے پاس اس وقت 10 ارب ڈالر  مالیت کے بٹ کوائنز کا ذخیرہ ہے۔
بلال نے حال ہی میں ایک بلاگ پر  کئی پوسٹوںمیں اپنے بٹ کوائن کے خالق ہونے اور اپنی شناخت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں رہتے تھے۔
انہوں نے پاکستان کی الخیر یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے ییل ، ڈیوک اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-اروین سے کئی کورسز کیے۔
بلال کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس 980,000 بٹ کوائن تھے۔ جس کی مالیت اس وقت 10,037,062,000 امریکی ڈالر اور 17 دسمبر 2017 کو، جب بٹ کوائن کی مالیت سب سے زیادہ یعنی 19,783.06 تھی، اُن کے بٹ کوائن کی مجموعی مالیت  19 ارب ڈالر سے زیادہ یعنی 19,387,398,800 ڈالر تھی۔
بلال خالد کے دعوے کے مطابق ہارڈ ڈرائیو کی خرابی کے باعث اُن کے 9 لاکھ 80 ہزار بٹ کوائنز ضائع ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی ٹی کے ماہرین نے بلال خالد کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسے کسی نئی اور فراڈ کرپٹوکرنسی کی لانچنگ کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔
بلال خالد کے بلاگ کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 اگست 2019

Share On Whatsapp