Google Duo's low light mode brightens your nighttime video calls

گوگل ڈواؤ لولائٹ موڈ میں ویڈیو کے بیک گراؤنڈ کو روشن کر دے گا

گوگل نے مئی میں گوگل ڈواؤ اپ ڈیٹ جاری کی تھی، جس سے اس ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن میں 8 افراد ایک ساتھ ویڈیو چیٹنگ کر سکتے تھے۔ اب نئی اپ ڈیٹ میں گوگل نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کم روشنی میں  کی جانے والی ویڈیوکالز  کے بیک گراؤنڈ کو زیادہ بہتر طور پر دیکھ سکیں گے۔
گوگل نے اس ایپ  میں لو لائٹ موڈ  ایسے گھروں کو مد نظر رکھ کر بنایا ہے،جہاں روشنی کی سہولیات زیادہ بہتر نہیں ہوتیں۔
گوگل کا کہناہے کہ جب بجلی مہنگی ہو تو لوگ گھروں میں بس ایک بلب جلاتے ہیں اور ان علاقوں میں بجلی کی بندش بھی عام ہوتی ہے۔ یہ فیچر ایسے علاقوں میں رہنے والے صارفین کے لیے مددگار ہوگا۔
صارفین لو لائٹ موڈ کو ٹوگل  کر کے فعال کر سکیں گے۔ یہ موڈ خود ہی کم روشنی کا پتا چلائے گا اور واضح ویڈیو  کالز کے لیے بیک گراؤنڈ کو روشن کر دے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ماحول اور ڈیوائس کی بنیاد پر اس فیچر کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں، یعنی بعض جگہوں پر تو بیک گراؤنڈ زیادہ واضح ہوگا جبکہ بعض جگہوں پر زیادہ واضح نہیں ہوگا۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی  فون صآرفین کے اس ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ اس ایپلی کیشن کا ایک کروم براؤزر ورژن بھی ہے لیکن لو لائٹ موڈ صرف ایپس کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
گوگل کم روشنی میں تصویر کی کوالٹی بہتر بنانے پر کافی توجہ دے رہا ہے۔ گوگل کے پکسل فون میں نائٹ سائٹ موڈ بھی کافی پاور فل ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp