Facebook launches tool that lets users see and control data shared with apps, websites

فیس بک کےلانچ کیے ہوئے ٹول سے صارفین ایپس اور ویب سائٹس ڈیٹا شیئرنگ کو کنٹرول کر سکیں گے

فیس بک اب صارفین کے لیے  ڈیٹا شیئرنگ کے کنٹرول کو آسان بنا رہا ہے۔ فیس بک ایسا ٹول لانچ کر رہا ہے جس سے صارفین اپنا ایپس اور ویب سائٹس کے ساتھ شیئر کیا ہوا ڈیٹا کنٹرول کر سکیں گے۔اس نئے ٹول کا نام Off-Facebook Activity ہے۔ اس نئے فیچر کو بتدریج آئرلینڈ، سپین اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے جاری کیا جائےگا۔ تاہم آنے والے مہینوں میں Off-Facebook Activity کا فیچر ساری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
Off-Facebook Activity فیچر سے صارفین اُن تمام معلومات کا خلاصہ دیکھ سکیں گے، جو ایپس اور ویب سائٹس فیس بک کے آن لائن بزنس ٹولز جیسے Facebook Pixel اور Facebook Login سے فیس بک کو بھیجیں گے۔
آپ چاہیں تو تمام معلومات کو ڈس کنکٹ کر سکیں گے۔ اس کےعلاوہ مستقبل میں بھی اپنے اکاؤنٹ کی Off-Facebook Activity کو ڈس کنکٹ کر سکیں گے۔
ایک بار جب آپ اپنی Off-Facebook Activity کو کلیئر کریں گے تو فیس بک ایپس اور ویب سائٹس کے بھیجے گئے ڈیٹآ میں سے آپ کی شناخت کی معلومات ختم کر دے گا۔ یعنی فیس بک نہیں جان سکے گا کہ آپ نے کن ویب سائٹس کو وزٹ کیا اور اپنے وزٹ کے دوران کیا سرگرمیاں کیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹآ کے ڈس کنکٹ کرنے کے بعد اسے اشتہارات دکھانے کےلیے استعمال نہیں کرےگا۔ اس کا فیس بک کے کاروبار پر تو تھوڑا برا اثر پڑے گا لیکن فیس بک کا خیال ہے کہ صارفین کو اُن کے ڈیٹآ پر زیادہ کنٹرول دیا جانا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp