Apple's TV+ coming in November for $9.99/month

ایپل کی ٹی وی پلس سروس نومبر میں لانچ کی جائے گی

ایپل نے مارچ میں اپنی ٹی وی پلس(TV+) سروس کومتعارف کرایا تھا لیکن کمپنی نے اس کی ماہانہ فیس اور لانچنگ کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایاتھا۔ کمپنی نےبس یہ بتایا تھا کہ خصوصی شوز، موویز ور سیریز کے ساتھ یہ سروس اس خزاں میں جاری کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایپل کی ٹی وی پلس سروس  نومبر میں لانچ کی جائےگی۔ اس کی فیس 9.99 ماہانہ ہوگی۔توقع ہے کہ ایپل صارفین کے لیے ایک ماہ کے فری ٹرائل کی پیش کش بھی متعارف کرائے گا۔

ایپل کافی دیر سے  ویڈیو سٹریمنگ مارکیٹ میں داخل ہوا ہے۔ اس مارکیٹ میں نیٹ فلیکس  اور ایمزون پرائم ویڈیو پہلے سے ہی موجود ہیں۔ ڈزنی بھی اپنی سٹریمنگ سروس شروع کرنے والا ہے۔ نیٹ فلیکس اور ایمزون کی ماہانہ فیس  ایپل کی ٹی وی پلس سے کچھ کم یعنی8.99 ڈالر ماہانہ ہے جبکہ نومبر میں لانچ ہونے والی  ڈزنی پلس کی ماہانہ فیس 6.99 ڈالر ہوگی۔
ہائی اینڈ سمارٹ فون  کی فروخت  میں کمی کے بعد ایپل نے ٹی وی پلس سے کچھ کمانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ا س سے پہلے کمپنی ایپل میوزک، آئی کلاؤڈ سٹوریج سبسکرپشن، آئی ٹیون سٹور سے پیسے کما رہا ہے۔ مستقبل میں کمپنی ایپل نیوز پلس، ایپل آرکیڈ اور ایپل ٹی وی پلس سے  بھی آمدن بڑھانا چاہتی ہے۔
ایپل کو امید ہے کہ 2020 تک صرف خدمات سے وہ 50 ارب ڈالر کمائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 اگست 2019

Share On Whatsapp