Huawei is working on its own mapping service

ہواوے اپنی میپنگ سروس پر کام کر رہا ہے

ہواوے نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے  کہ وہ گوگل سروسز پر سے انحصار کم کرنے کے لیے  اپنی میپنگ سروس پر کام کررہا  ہے۔اس وقت ہواوے پر خصوصی اجازت کے بغیر امریکی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر پابندی ہے، جس کے بعد ہواوے اپنے سمندر پار فونز میں گوگل میپس استعمال نہیں کر پارہا۔
ہواوے کی میپنگ سروس کو میپ کٹ (Map Kit) کا نام دیا گیا ہے۔یہ براہ راست صارفین کے لیے نہیں ہے بلکہ  یہ تھرڈ پارٹی ڈویلپرز کے لیے بطور اے پی آئی  فراہم کی گئی ہے، جس سے ڈویلپر  نیوی گیشن کے سافٹ وئیر بنا سکتے ہیں۔

اگرچہ ہواوے میپنگ کے میدان میں نیا ہے لیکن یہ دنیا کے 150 ملکوں اور علاقوں سے معلومات اکھٹی کر رہا ہے۔160 ممالک میں ہواوے کے بیس سٹیشن   ، میپنگ نیٹ ورک بنانے میں کافی مددگار ہونگے۔
ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچر ڈیو کا کہنا ہے کہ  میپ کٹ میں کئی جدید فیچر ہونگے ۔ ان فیچرز میں کار کا لین تبدیل کرنا، آگمنٹڈ رئیلٹی  ڈائریکشن  اور میپنگ وغیرہ شامل ہیں۔ میپ کٹ  40 زبانوں میں دستیاب ہوگی، جس سے اس کی مقبولیت ابتدا میں ہی کافی بڑھ جائے گی۔
معاملے سے باخبر افراد کا کہنا ہے کہ  روسی میپنگ اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر Yandex اور امریکی بیسڈ Booking Holdings ہواوے  کی میپنگ سروس کے ابتدائی پارٹنر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 اگست 2019

Share On Whatsapp