WhatsApp beta users can now use fingerprint unlock

وٹس ایپ بیٹا استعمال کرنے والے ایپ کو انلاک کرنے کے لیے فنگرپرنٹ استعمال کر سکتےہیں

سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ وٹس ایپ نے   اینڈروئیڈ  صارفین کی تصدیق کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
اس سال فروری میں وٹس ایپ  میں آئی او ایس صارفین کے لیے  ایپل کی فیس آئی  ڈی کی سپورٹ شامل کی گئی تھی۔ اب یہ فیچر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اب وٹس ایپ  بیٹا  اینڈروئیڈ صارفین  فنگرپرنٹ سکینر سے ایپ کو  انلاک کر سکیں گے۔
اگر آپ وٹس ایپ کا بیٹا ورژن 2.19.83 استعمال کر رہے ہیں تو سیٹنگ سے اس فیچر کو فعال کیا جا سکتا ہے۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صآرفین وٹس ایپ کھولیں اور ٹاپ رائٹ کارنر سے مینو کھولیں۔ اب Setting  پر ٹیپ کریں اور Accountآپشن پر آئیں۔ یہاں آپ کو Privacy آپشن نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کریں۔ سکرول ڈاؤن کریں اور Fingerprint لاک آپشن پر ا جائیں۔ یہ بائی ڈیفالٹ غیر فعال ہوگا۔ اسے ٹوگل کر کے آن کر لیں۔ اس کے بعد وٹس ایپ آپ سے فنگر پرنٹ سنسر پر ٹچ کرنے کو کہے گا۔ اس کے بعد وٹس ایپ آپ سے وہ وقت پوچھے گا، جس کے بعد وٹس ایپ لاک ہو جائے۔ آپ1 منٹ سے لیکر 30 منٹ کا وقت سیٹ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 اگست 2019

Share On Whatsapp