Google study says people are still using old passwords after being compromised

صارفین ہیک ہونے پر بھی پرانے پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں

تین لاکھ سے زیادہ صارفین ہیک ہونے کے باوجود پرانے پاس ورڈ ز استعمال کر رہے ہیں۔ایسا انٹرٹینمنٹ اور فحش سائٹس  پر زیادہ ہوتا ہے۔
گوگل کی ایک نئی تحقیق کے مطابق  انٹرنیٹ پر تمام سائن انز کا 1.5 فیصد وہ پاس ورڈز استعمال کرتا ہے ، جو پہلے ہی ہیک ہو چکے ہوتے ہیں۔
یہ اعداد وشمار کروم براؤزر  کی پاس ورڈ چیک اپ ایکسٹینشن  کے ڈیٹا کے  تجزیے سے سامنے آئے ہیں۔اس ایکسٹینشن کو اس سال کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا۔
گوگل نے یہ اعداد و شمار سانتا کلارا، کیلیفورنیا میں ہونے والی USENIX Security Symposium میں بتائے۔
گوگل نے بتایا کہ انہوں نے 21 ملین یوزر نیم اور پاس ورڈ سکین کیے ان میں سے 3 لاکھ 16  ہزار کو غیر محفوظ پایا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کو مطلع کرنے  پر 26 فیصد صارفین نے نیا پاس ورڈ ری سیٹ کیا ۔ 94 فیصد صارفین کا نیا پاس ورڈ اوریجنل جتناہی محفوظ تھا۔ان میں سے 81,368 صارفین نے غیر محفوظ پاس ورڈ کی اطلاع کو نظر انداز کر دیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp