Google Assistant now lets you assign reminders to your family members or housemates

گوگل اسسٹنٹ سے اب آپ اپنے گھروالوں اور رشتے داروں کو بھی یاد دہانیاں کر ا سکتے ہیں

گوگل نے گوگل اسسٹنٹ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جس سے آپ  اپنے گھروالوں اور رشتے داروں کو یاددہانی کر ا سکتے ہیں۔اس فیچر سے  سب گھر والے یا رشتے دار بہتر طور  پر ایک دوسرے کے کام آ سکتے ہیں۔ اس کا ایک اور تاریک پہلو یہ بھی ہے آپ کے کچھ رشتے داروں کو آپ کو تنگ کرنے  کا ایک نیا ذریعہ بھی مل جائے گا۔
یاد رہے کہ اس فیچر سے آپ صرف اپنے گوگل فیملی گروپ کے لوگوں  یا ا یک ہی سمارٹ ڈسپلے یا سمارٹ سپیکر استعمال کرنے  والوں کو یاد دہانی کرا سکتے ہیں۔یعنی اس فیچر سے آپ اپنے دور درز رہنے والے رشتے داروں سے محفوظ رہیں گے۔اس فیچر کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ  اسسٹنٹ سیٹنگ سے کسی کو بھی خود کو یاددہانی بھیجنے سے روکنے کے لیے بلاک کر سکتےہیں۔
یہ فیچر اگلے چند ہفتوں میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سمارٹ ڈسپلے، سمارٹ سپیکر اور فونز صارفین کے لیے  جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 16 اگست 2019

Share On Whatsapp