Samsung unveils a huge 108 MP ISOCELL Bright HMX smartphone camera sensor

سام سنگ نے 108 MP ISOCELL Bright HMX سمارٹ فون کیمرہ سنسر متعارف کرا دیا

پچھلے ہفتے شومی نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی سمارٹ فون کمپنی ہوگی جو 108 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ سمارٹ فون بنائے گی۔ اب سام سنگ نے  باقاعدہ طور پر وہ کیمرہ متعارف کرا دیا ہے جو شومی اپنے سمارٹ فون میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔کورین کمپنی نے  108 میگا پکسلز  کے ساتھ ISOCELL Bright HMX کا اعلان کیا ہے۔ اس کا سائز 1/1.33” ہے جو 48MP ISOCELL Bright GM1 سے 125 فیصد بڑا ہے اور اس کا پکسل سائز بھی وہی 0.8μm ہے۔
سام سنگ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 100 ملین سے زیادہ موثر پکسلز سے سنسر کم یا بہت زیادہ روشنی میں بھی بہترین تصاویر بنائے گا۔
اس سنسر کی تیاری میں ٹیٹرا سیل (Tetracell) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ موثر طور پر 1.6μm پکسل پچ کے ساتھ 27 میگا پکسل سنسر ہے۔
ایچ ایم ایکس 30 فریم فی سکینڈ پر 6K (6016 x 3384 پکسل فی فریم) پر فل فیلڈ آف ویو کے ساتھ ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ یعنی یہ سنسر ویڈیو گرافر کے لیے بھی خاصا مفید ہوگا۔ اس سنسر کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز اگست کے آخر میں ہوگا۔ یعنی ہم اکتوبر میں لانچ ہونے والے Xiaomi Mi Mix 4 میں اس سنسر کو دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 اگست 2019

Share On Whatsapp