HTC Wildfire X announced with Helio P22 and triple rear camera

ایچ ٹی سی نے ہیلیو پی 22 اور ٹرپل رئیر کیمرہ کے ساتھ ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس لانچ کر دیا

ایچ ٹی سی نے بھارت میں  واٹر ڈراپ نوچ سمارٹ فون وائلڈ فائر ایکس (Wildfire X) لانچ کیا ہے۔ اس فون کو ایچ ٹی سی نے خود نہیں بنایا بلکہ اسے چینی کمپنی InOne Smart Technology نے بنایا ہے۔ اس چینی کمپنی نے ایچ ٹی سی سے بھارتی مارکیٹ کے لیے برانڈ لائسنس حاصل کیا ہے۔
ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس میں ہیلیو پی 22 ایس او سی، 3 جی بی / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ پائی انسٹال ہے۔
اس فون میں 6.2 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے پے جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 88.8 فیصد ہے۔ ڈسپلے میں اوپر ایک چھوٹی سی نوچ ہے، جس میں فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور فنگرپرنٹ سکینر ہے۔ فون کے رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل، 2xآپٹیکل زوم کے ساتھ ٹیلی فوٹو کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔
ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ایکس کے ساتھ MyBuddy نام کی اسسری بھی پیش کی گئی ہے۔
مائی بڈی ہنگامی صورتحال میں بلند آواز الارم بجا سکتا ہے یا آپ کے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ آپ کی لائیو لوکیشن شیئر کر سکتا ہے۔ یہ اپنے گردو نواح کی آڈیو اور ویڈیو بھی ٹرانسمٹ کر سکتا ہے۔ مائی بڈی کو آپ اپنے گمشدہ فون کو تلاش کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
وائلڈ فائر ایکس میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اسے صرف ایک رنگ سفائر بلیو میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کے 3 جی بی / 32 جی بی ماڈل کی قیمت 10999 بھارتی روپے یا 155 ڈالر یا 140 یورو اور 4 جی بی / 128 ماڈل کی قیمت 13999 بھارتی روپے یا 195 ڈالر یا 175 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 اگست 2019

Share On Whatsapp