Samsung announces the Galaxy A10s - 4,000 mAh battery and fingerprint reader

سام سنگ نے 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ گلیکسی اے 10 ایس کا اعلان کر دیا

سام سنگ نےحال ہی میں اپنی اے سیریز میں ایک نئے فون گلیکسی اے 10 ایس(Galaxy A10s) کا اضافہ کیا ہے۔سام سنگ نے اوریجنل گلیکسی اے 10 میں کئی بہتریاں  کر کے گلیکسی اے 10 ایس جاری کیا ہے۔اس فون میں بڑی بیٹری اور رئیر پر فنگر پرنٹ نصب ہے جو پچھلے فون میں نہیں تھا۔
اس فون میں 6.2 انچ آئی پی ایس Infinity-V سکرین ہے، جس کی نوچ وی کی شکل کی ہے۔اس سکرین کی ریزولوشن 720 x 1520 پکسل ہے۔ اس فون میں اوکٹا کور سی پی یو ہے (جس کی 4 کور کی سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹز اور 4 کی 1.5 گیگا ہرٹز ہے)۔
اس فون میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کی بیک پر f/1.8 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل کا مین اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کی نوچ میں f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
اس فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اے 10 میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی۔ اے 10 ایس میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی کے ساتھ ون یو آئی انسٹال ہے۔
اس فون کی دستیابی کے تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ فون نیلے، سبز، سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 15 اگست 2019

Share On Whatsapp