WSJ: Facebook offers publishers millions for its dedicated news tab

فیس بک اپنی الگ نیوز ٹیب کےلیے پبلیشرز کو کئی ملین ڈالر دے گا

فیس بک جلد ہی اپنی الگ نیوز ٹیب لانچ کرنا چاہتا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق فیس بک  اس کےلیے  مختلف پبلیشروں کو ملٹی ملین ڈالر کے معاہدوں کی پیش کش کررہا ہے۔فیس بک نے کئی پبلیشروں کو بتایا ہے کہ وہ انہیں  ایک سال کا زیادہ سے زیادہ تین ملین ڈالر دے گا، جس کے بدلے پبلیشروں کو اپنے کانٹنٹ کا لائسنس ایک سال کے لیے فیس بک کو دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق یہ نیا سیکشن اسی خزاں میں لانچ کیا جائے گا۔وال سٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ فیس بک اس حوالے سے  والٹ ڈزنی کے اے بی سی نیوز،  واشنگٹن پوسٹ اور بلوم برگینڈ  کی انتظامیہ سے ملاقات کر چکا ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ کوئی کمپنی فیس بک کے ساتھ تین سالہ معاہدہ  کرنے پر راضی ہوئی ہے یا نہیں۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے  اس سال کے شروع میں الگ نیوز ٹیب متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ایپل کے  نیوز اور میگزین سبسکرپشن سروس کے آغاز کے فوراً بعد کیا گیا تھا۔فیس بک کا کہنا تھا کہ نیوز سروس صارفین کے لیے مفت ہوگی لیکن  کمپنی  نیوز آؤٹ لٹس کو ادائیگی کرے گی۔وال سٹریٹ جرنل کی نئی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی  یہ سروس  صارفین کو مکمل آرٹیکل بھی فراہم کرے گی اور انہیں خبروں کا خلاصہ بھی بتائے گی۔
نئی آنے والی نیوز ٹیب فیس بک کے گزشتہ نیوز سے متعلقہ فیچرز سے مختلف ہوگی۔  یہ انسٹنٹ آرٹیکلز کی طرح بھی نہیں ہوگی، جس میں اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدن نیوز آؤٹ لٹس سے شیئر کی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp