Apple to pay up to $1 million for finding critical security flaws in its devices

ایپل اپنی ڈیوائسز میں بڑی خرابیاں تلاش کرنے والے کو 1 ملین ڈالر انعام دےگا

اس سال لاس ویگاس میں ہونے والی بلیک ہیٹ  سیکورٹی کانفرنس میں ایپل نے اعلان کیا کہ  وہ ایسے  ہیکر کو 1 ملین ڈالر انعام دے گا جو اس کی ڈیوائسز یا سافٹ وئیر میں بڑی خرابیاں تلاش کریں گے۔یہ کمپنی کی طرف سے اب تک پیش کی گئی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔
ظاہر ہے کہ یہ انعام رقم بڑی خرابی تلاش کرنے والے کے لیے ہوگی یعنی ایسے ہیکر کے لیے ہوگی جو صارف کی اجازت کے بغیر یا  صارف کی لاپروائی کے بغیر ہیکر کو آئی فون کرنل  تک رسائی دے۔
ایپل نے اس سے پہلے خرابیوں کی فرینڈلی رپورٹس کےلیے جو سب سے بڑی انعام رقم پیش کی ہے وہ 2 لاکھ ڈالر کی ہے۔ ہیکر ز نے ایپل کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایپل نے ہیکروں کے لیے رپورٹ کرنے کا کافی آسان بھی بنایا ہے۔ کمپنی ہیکروںکو ایسے فون بھی فراہم کرے گی جس میں کچھ سیکورٹی فیچرز کو  غیر فعال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp