Huawei Mate 30 Lite could be the first phone with HarmonyOS

ہواوے میٹ 30 لائٹ ہارمنی او ایس کا حامل پہلا فون ہو سکتا ہے

ہواوے نے ہارمنی او ایس کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ہواوے کا ملٹی پلیٹ فارم  آپریٹنگ سسٹم ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے فون میٹ 30لائٹ   میں سب سے پہلے ہارمنی او ایس کو انسٹال کرنا چاہتی ہے۔عام میٹ 30 اور میٹ 30 پرو میں اینڈروئیڈ کیو کے ساتھ EMUI 10 انسٹال ہے۔
ابتدائی افواہوں کے مطابق  ہواوے میٹ 30 لائٹ  کو چار کیمروں کے ساتھ جولائی میں متعارف کرایا جانا  تھا لیکن چینی کمپنی نے اس ڈیوائس کو ہواوے نووا 5 آئی پرو کے نام سے متعارف کرایا تاکہ میٹ 30  نام  کی ڈیوائس کو نئے آپریٹنگ سسٹم کےساتھ متعارف کرا سکے۔
اطلاعات کے مطابق کمپنی  نئی ڈیوائس  ستمبر میں لانچ کرے گی۔ کمپنی ستمبر میں ہی میٹ لائن اپ متعارف کراتی ہے۔
اگر  میٹ 30 لائٹ کو نووا 5 آئی پرو کے ہارڈ وئیر کی بنیاد پر لانچ کیا گیا تو اس میں 6.26 انچ  کا ایل سی ڈی ڈسپلے، Kirin 810 چپ سیٹ اور سیلفی کیمرہ کے لیے  پنچ ہول ڈسپلے ہوگا۔ اس فون کا مین کیمرہ 48 میگا پکسل اور اس کے ساتھ ہی 8 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہوگا۔ فون میں 20W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp