nubia Z20 unveiled with two AMOLED displays and Snapdragon 855+

نوبیا نے دو ایمولیڈ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ نوبیا زیڈ 20 لانچ کر دیا

زیڈ ٹی  ای کے  ذیلی برانڈ  نوبیا نے اپنا تازہ ترین فلیگ شپ  زیڈ 20  متعارف کرایا ہے۔یہ ڈیوائس بہترین ہارڈ وئیر کی حامل ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ، 512 جی بی تک انٹرنل سٹوریج اور بیک پر سیکنڈری ڈسپلے ہے۔
صارفین اس فون کی دونوں سکرینوں کو آزادانہ استعمال کر سکتے ہیں اور  ان پر  ایپس کو تیزی سے سوئچ کر سکتے ہیں۔اس فون کی رئیر سکرین  آل ویز آن  ڈسپلے  کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسے  گیمز کے لیے بھی کسٹومائز کیا جا سکتاہے۔
اس فون میں  اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ نوبیا کا یو آئی 7.0  انسٹال ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ نوبیا نے اپنے فون میں ڈبل سکرین استعمال کی  ہو۔ پچھلے سال نوبیا نے نوبیا ایکس متعارف کرایا تھا، جس میں یہ فنکشن تھا۔
نوبیا زیڈ 20 کی مین سکرین خمدار 6.42 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل کے ساتھ ہے۔ یہ   ٹاپ اور نیچے سے کم سےکم بیزل کے ساتھ ہے اور اس کے فرنٹ پر  سیلفی کیمر ہ نہیں ہے۔

فون کا سیکنڈری ڈسپلے 5.1 انچ  ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے۔
اس  پینل سے  صارفین  ٹرپل  کیمرہ ایرے سے سیلفی لے سکتے ہیں یا ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔اس فون کا پرائمری  کیمرہ 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 585 سنسر  ہے، فون کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ 16 میگا پکسل اورتیسرا کیمرہ 3X آپیٹکل زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔ان کیمروں کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ یہ کیمرے 15fps پر 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس فون میں کوالکوم کا تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 پلس ایس او سی ، 6  جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 512 جی بی UFS 3.0 سٹوریج ہے۔
اس  فون میں 27W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس فون کی چیسز کی سائیڈوں پر 2 فنگر پرنٹ سکینرز ہیں۔ یعنی آپ جس بھی ڈسپلے پر کام کر رہے ہونگے، وہاں پر فون انلاک کرنے کے لیے فنگرپرنٹ سکینر ہوگا۔فون کی سائیڈیں پریشر سینسی ٹیو ہیں ، جنہیں مختلف ٹاسک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زیڈ ٹی ای نوبیا  زیڈ 20 سیاہ، نیلے اور نارنجی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ چین میں اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی باضابطہ فروخت کا آغاز 16 اگست سے شروع ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں یہ ستمبر میں پیش کیا جائے گا۔اس کے 6 جی بی ریم/128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 497 ڈالر ہے۔8 جی بی ریم/ 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 525 ڈالر اور 8 جی بی ریم / 512 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 4199 یوان یا 596 ڈالر ہے۔
[short][show_tech_video 395][/short]

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp