Google adds Live View, AR directions for Google Maps

گوگل نے گوگل میپس میں لائیو ویو اور اے آر ڈائریکشن فیچر شامل کر دئیے

گوگل نے آخر کار  گوگل میپس میں اے آر یعنی آگمنٹڈ رئیلٹی واکنگ ڈائریکشن فیچر شامل کر دیا ہے۔ابھی بیٹا(Beta) فیچر کے طور پر لانچ  کیے گئے گوگل لائیو ویو سے  گوگل میپس کے صارفین ڈائریکشنز کو گوگل میپ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔اے آر ٹیکنالوجی سے گوگل میپس اب سمارٹ فون کےکیمرے اور ڈیٹا کی بنیاد پر آپ کو سکرین پر بنے تیروں کےنشان سے راستہ بتائے گا۔
ایسے صارفین جن کے پاس یہ فیچر فعال ہو گیا ہے، وہ واکنگ موڈ میں Start AR بٹن کو دیکھ سکیں  گے۔
اس پر ٹیپ کرنے سے  لائیو ویو فیچر سٹریٹ ویو کی تصاویر کو اردگرد کے ماحول سے ملائے گا۔ اس کے بعد صارفین کو تیروں کی مدد سے رستہ بتایا جائے گا۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ یہ فیچر صرف ان علاقوں میں دستیاب ہوگا جہاں گوگل پہلے ہی سٹریٹ ویو فیچر کو فعال کر چکا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے صارفین کے سمارٹ فونز میں اے آر کٹ بھی انسٹال ہونی چاہیے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ ARKit اور آئی فون صارفین کے لیے یہ ARCore کے نام سے ہے۔

گوگل میپس کی ایک اور تبدیلی سے گوگل  ایپ میں ہی ہوٹل اور فلائٹ کی ریزروریشن کے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ یہ فیچر بتدریج ساری دنیا میں صارفین کے لیے جاری کر دئیے جائیں گے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل نے لائیو ویو کا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہو۔ اس سے پہلے گوگل نے یہ فیچر گوگل میپس پر لیول 5 اور اوپر کے لوکل گائیڈز کے لیے متعارف کرایا تھا۔ گوگل پکسل سمارٹ فون صارفین کے لیے یہ فیچر جاری کیا جا چکاہے۔ اب یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp