iPhones in 2021 will come with Face ID and Touch ID under the screen

2021 میں آنے والے آئی فونز فیس آئی ڈی اورانڈر سکرین ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہونگے

مقبول ایپل تجزیہ کار منگ- چی کوؤ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021 کے آئی فونز میں بائیو میٹرک کے دو طریقے ہونگے۔ کمپنی فیس آئی ڈی کو تو بحال رکھے گی لیکن  لیکن ٹچ آئی کو بھی انڈر سکرین فنگر پرنٹ ریڈر کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔
ایپل کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنے فون میں شامل کرنے  میں پہل نہیں کرتا۔ ایپل انتظار کرتا ہے کہ  یہ ٹیکنالوجی ، جیسے انڈر سکرین فنگر پرنٹ ریڈر، مزید بہتر ہو جائے تاکہ  ایپل کے صارفین وہ الجھنیں برداشت نہ کریں، جو اکثر پہلی بار کسی ٹیکنالوجی  کو استعمال کرنے کی صورت میں صارفین کو درپیش ہوتی ہیں۔

انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی حال ہی میں روایتی  فنگرپرنٹ ریڈر کے مقابلے پر سامنے آئی ہے۔ اس لیے  ایپل  اسے مستقبل میں کسی وقت استعمال کرے گا۔ اگر رپورٹ درست ہے تو ہمیں اس  نئی ٹیکنالوجی کےآئی فونز میں شامل ہونے کے لیے 2021 کا انتظار کرنا پڑےگا، جو یقیناً بہت زیادہ ہے۔
منگ-چی نے اُن مشکلات کا بھی ذکر کیا جو ایپل کو انڈر ڈسپلے  فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آ سکتی ہیں۔ پاور کی کھپت، سنسنگ ایریا کاسائز، ماڈیول کی موٹائی  اور کئی دیگر ایسے مسائل ہیں، جو  ایپل کے لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال  میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
منگ-چی کو یقین ہے کہ ایپل اگلے 18 ماہ میں ان مشکلات پر قابو پا لے گا۔
جب وقت آئے گا  تو ایپل کوالکوم کی الٹرا سونک فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال بھی کر سکتا ہے۔ تب تک ایپل اس پر خود سے بھی کام کر رہا ہے۔
منگ-چی کا کہنا ہے کہ ایپل مستقبل میں ایپل واچ کی اضافی سیکورٹی کے لیے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سیکورٹی کو استعمال کر سکتا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 اگست 2019

Share On Whatsapp