Microsoft: Russian government hackers are targeting IoT devices

روس کےحکومتی ہیکر آئی او ٹی ڈیوائسز کو ہدف بنا رہے ہیں

مائیکروسافٹ  نےخبردار کیا ہے کہ  روسی حکومتی ہیکر ویڈیو ڈی کوڈر، پرنٹر اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے استعمال سے کمپیوٹر نیٹ ورکس کی سیکورٹی کو ختم کر رہے  ہیں۔
ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ تھریٹ انٹیلی جنٹس سنٹر نے لکھا کہ  ڈیوائسز  داخلے کا راستہ بن چکی ہیں، جہاں سے حملہ آور    نیٹ ورک میں موجودگی اور مزید رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
پوسٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ سیکورٹی ریسرچر نے پہلی بار اس حملے کو اپریل میں دریافت کیا تھا۔
اس میں حملہ آور نے  کئی مقامات پر آفس پرنٹر، VOIPفون اور ویڈیو ڈی کوڈرسے سیکورٹی کو توڑا۔یہ تمام ڈیوائسز  ایک سرور سے رابطے میں تھیں، جو Strontium سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ سٹیٹ سپانسرڈ ہیکنگ گروپ ہے، جسے فینسی بیئر(Fancy Bear) یا APT28 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پچھلے سال اس ہیکر گروپ نے دنیا کے 54 ممالک میں 5 لاکھ راؤٹرز کو متاثر کیا تھا۔ یہ گروپ 2016 کے الیکشن کے موقع پر ڈی این سی ہیک میں بھی ملوث تھا۔ یہ گروپ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، German Bundestag، فرانس کے TV5Monde TV سٹیشن اور دوسری کئی طرح ہیکنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

مائیکروسافٹ نے کہا کہ موجودہ کاروائیوں کی ذمہ داری خراب سیکورٹی پر عائد ہوتی ہے۔ دو ڈیوائسز میں تو ڈیفالٹ پاس ورڈ استعمال کیا گیا تھا۔ ہیکر کے لیے ڈیفالٹ پاس ورڈ کا اندازہ لگانا یا گوگل سے مختلف ڈیوائسز کے ڈیفالٹ پاس ورڈ معلوم کرنا مشکل نہیں تھا۔ تیسری ڈیوائس کا فرم وئیر پرانا تھا، جس میں کئی خرابیاں سامنے آ چکی تھیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 اگست 2019

Share On Whatsapp