Google updates Images to make it easier to compare products

گوگل امیج کی نئی اپ ڈیٹ۔ اب منصوعات کا تقابل ہوا آسان

گوگل  نے امیجز سرچ کے لیے  نیا انٹرفیس جاری کیا ہے۔ اس نئے انٹرفیس سے صارفین متعلقہ تصاویر کا تقابل  کر سکتےہیں  یا آسانی سےا س جیسی مزید تصاویر دیکھ سکتےہیں۔مثال کے طور پر اب آپ گرین ڈریس سرچ کریں گے تو  گوگل امیجز کئی سو تصاویر آپ کے لیے سرچ کر لے گا۔ ان میں سے مرضی کی تصاویر تلاش کرنا کافی مشکل کام ہوگا۔ لیکن جب صارفین کسی ایک تصویر پر کلک کریں گے تو یہ سرچ رزلٹس کے ساتھ ہی سائیڈ پینل میں ظاہر ہو  جائے گی۔
یہ تصویر بدستور وہاں رہے گی جبکہ صارفین  بائیں جانب سکرول کر کے مزید تصاویر دیکھ  سکیں گے۔صارفین سلیکٹ کی ہوئی تصویر یعنی  دائیں  پینل پر سکرول کر کے    ملتی جلتی مزید تصاویر دیکھ سکیں گے۔
گوگل کی نئی اپ ڈیٹ کے بعد  صارفین جب کسی پراڈکٹ کی تصویر  کو سلیکٹ کریں گے  گوگل اس کی تفصیلات جیسے برانڈ، قیمت، دستیابی  اور ریویوز بھی دکھائے گا۔ اب صارفین کو تصویر کے سورس کےبارے میں بھی زیادہ معلوما ت ملیں گی۔

گوگل نے اس سال اپنی مصنوعات میں ایسی تبدیلیاں کی ہیں، جو خریداروں کے لیے کافی مفید ہو سکتی ہیں۔ اس سال گوگل نے اپنے گوگل شاپنگ پلیٹ  فارم کو بھی  دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔اس سال سے گوگل نے امیج سرچ اور یوٹیوب ویڈیوز میں شاپ ایبل  اشتہارات  کے تجربات کر رہا ہے۔گوگل سے صارفین اب سرچ اور اسسٹنٹ کے استعمال سے بھی خریداری کر سکتے ہیں۔
آن لائن شاپنگ کے دوران صارفین کو انتخاب کرنے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔ گوگل نے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے امیج سرچ میں  یہ نیا انٹرفیس شامل کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 اگست 2019

Share On Whatsapp